?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے معزول کی جانے والی رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں انہوں نے اپنے وکلا سے ملاقات کے دوران عوام کی بہتری کی خواہش کی۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وکیل تھا مونگ نے بتایا کہ سوچی کی صحت اچھی تھی اور سماعت سے آدھا گھنٹہ قبل انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے دوبدو ملاقات کی۔
جمہوریت کے قیام کی کوششوں کے لیے 1991 میں امن کا نوبیل انعام جیتنے والی 75 سالہ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد دیگر چار ہزار سے زائد افراد کے ہمراہ زیر حراست ہیں، انہیں غیرقانونی طور پر واکی ٹاکی ریڈیو ساتھ رکھنے سے لے کر ریاستی خفیہ قوانین کی خلاف ورزی جیسے الزامات کا سامنا ہے۔
معزول رہنما نے اپنے وکلا سے ملاقات میں لوگوں کی بہتری کی خواہش ظاہر کی اور اپنی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کا بھی حوالہ دیا جسے جلد ہی تحلیل کیا جا سکتا ہے۔
تھا مونگ نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوگوں کے لیے قائم کی گئی ہے لہٰذا جب تک عوام ہوں گے، اس وقت تک پارٹی موجود ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں الیکشن کمشنر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ میانمار کی جنتا (فوج) کی جانب سے مقرر کردہ انتخابی کمیشن نومبر کے انتخابات میں سوچی کی سیاسی جماعت کو ووٹوں میں مبینہ جعلسازی کے الزام میں تحلیل کردے گا اور الیکشن کمشنر نے غداروں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
فوج نے نومبر میں سوچی کی پارٹی کے جانب سے جیتے گئے انتخابات میں دھوکا دہی کے الزامات عائد کر کے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا البتہ سابقہ الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
بغاوت کے بعد غیر ملکی میڈیا کو اپنے پہلے انٹرویو میں جنتا کے رہنما من آنگ ہیلنگ نے یہ بھی کہا تھا کہ سوچی کی طبیعت ٹھیک ہے البتہ انہوں نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پر سوالات اٹھاتے ہوئے اعدادوشمار کو متنازع قرار دیا تھا۔
سیاسی قیدیوں کی مقامی سماجی تنظیم کے مطابق فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے بعد سے ہی ملک بھر میں جنتا کے خلاف یومیہ احتجاج، مارچ اور ہڑتالیں کی گئیں اور فوج کی جانب سے ان مظاہروں کا طاقت سے جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 800 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، تاہم 20 مئی کو کیے گئے انٹرویو میں من آنگ ہیلنگ نے کہا کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد 300 کے قریب تھی اور اس دوران 47 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
مشہور خبریں۔
ایران اسرائیل کو تباہ کرنے اور امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لیے پرعزم
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہفت روزہ کے مطابق جنرل میک ماسٹر نے کہا کہ
نومبر
60% امریکی تعلیم یافتہ لوگ فلسطینی حامی طلباء کی ملک بدری کی مخالفت کرتے ہیں
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف امریکی
جون
صعدہ میں سعودی اتحاد کے حملوں میں 65 ہلاک اور 112 زخمی
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح صعدہ صوبے کی ایک جیل پر بمباری یمن
جنوری
یمن آپریشن سے "Eternity C” کے مالکان کو بھاری نقصان
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کشتی "Eternity C” کے
جولائی
روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے
جولائی
4000 یمنی شہری جارح اتحاد کے کلسٹر بموں کا نشانہ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی بارودی سرنگ اور بم ڈسپوزل اتھارٹی نے یمن میں
فروری
صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیا
?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز
اپریل
گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے
اپریل