میانمار کی باغی فوج نے آنگ سان سوچی پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کردیا

میانمار کی باغی فوج نے آنگ سان سوچی پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کردیا

?️

میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے آنگ سان سوچی پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کردیا ہے جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آنگ سان سوچی کے وکیل من من سو نے بتایا کہ فوجی حکومت نے سوچی کے خلاف قدرتی آفات سے نمٹنے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا ایک نیا الزام عائد کیا ہے۔

وکیل کے مطابق سماعت کے دوران سوچی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے وکلا سے براہ راست ملاقات کرنا چاہتی ہیں، تاہم عدالت نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سوچی کے خلاف پہلے ہی حکومتی راز افشا کرنے کا مقدمہ قائم ہے، جس میں انہیں 14 برس کی سزا سنائی جا سکتی ہے، ان کے خلاف دائر مقدمے کی اگلی پیشی 26 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں پہلی فروری کو فوج نے منتخب جمہوری حکومت کو اقتدار سے فارغ کر کے حکومت پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

فوجی حکومت کے مخالفین نے کہا ہے کہ ملک کے مقامی مذہبی رواج کے مطابق شروع ہونے والے نئے سال کے موقع پر مختلف طبقوں کے ملبوسات پہن کر مظاہرے کریں گے اور خصوصی عبادات میں بھی شرکت کی جائے گی۔

مخالفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ فوجی حکومت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کی شدت کو کم نہیں ہونے دیں گے، ساتھ ہی شہری ایک دوسرے پر زور دے رہے ہیں کہ نئے سال کی تعطیلات کے دوران تقریبات میں شمولیت سے گریز کریں اور اس کے بجائے حالیہ فوجی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کا سوگ منائیں۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار کی باغی فوج کے ہاتھوں اب تک 706 شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور صرف جمعہ کے روز 82 افراد ہلاک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل: برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات فوری طور پر بند کرے

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ کی طرف سے غزہ سے متعلق

انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر

روس اور چین کے تجارتی تعلقات پر مغربی ممالک سیخ پا

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے مطابق، ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات بے

مسترد ووٹوں پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے دوران 7

نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

?️ 26 ستمبر 2025 نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️ 5 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

ایل پی جی کی کھیپ موصول ہونے کے حوالے سے پاکستان حقائق کی جانچ کر رہا ہے، وزارت توانائی

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت توانائی نے کہا ہے کہ روس کی جانب

یورپ میں غزہ کے حق میں وسیع پیمانے پر مظاہرے، اسرائیل خلاف عوام کا احتجاج

?️ 12 اکتوبر 2025یورپ میں غزہ کے حق میں وسیع پیمانے پر مظاہرے، اسرائیل خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے