🗓️
جکارتا (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ جو آسیان اجلاس میں شرکت کے لیئے انڈونیشیا پہونچے ان کے پہونچتے ہیں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں شدید مظاہرے کیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کے فوجی حکمران اور فوج کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ کے آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جنرل من آنگ ہلینگ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں خطے کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، یہ پہلا انٹرنیشنل فورم ہے، جس میں جنرل ہلینگ کو اپنے ملک میں پیدا انتشار، بحران اور پرتشدد صورت حال کی وضاحت کرنا پڑی۔
ہفتے کے روز بند کمرے میں ہونے والے اس اجلاس میں میانمار کی فوجی حکومت سے فوری طور پر تشدد روکنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور میانمار کے لیے آسیان کا خصوصی نمایندہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
میانمار کے ہمسایہ ممالک میں چین، بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں، اور یہ 10رکنی تنظیم آسیان کا حصہ ہیں، کورونا وبا کے باوجود سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان ذاتی طور پر شریک ہو ئے، اس طرح یہ ورچوئل اجلاس نہیں ہے۔
اس مناسبت سے انڈونیشیائی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے کہا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس واضح کرتا ہے کہ آسیان تنظیم میانمار کے بحران پر گہری تشویش رکھتی ہے اور آسیان کا یہ عزم ہے کہ وہ اس ملک کو اس بحرانی صورت حال سے باہر نکالنے میں مدد کرے۔
مارسودی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اتوار کے روز ایسا معاہدہ تشکیل پا سکتا ہے، جو میانمار کی عوام کے لیے اچھا ہوگا۔
دوسری جانب فلپائنی وزیر خارجہ نے بھی اس سمٹ کے موقع پر میانمار کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، آسیان اجلاس میں میانمر کے فوجی سربراہ کی شرکت کو معمول سے ہٹ کر اقدام قرار دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ
دسمبر
شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کو گرا دیا
🗓️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں
جولائی
حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکھٹا کرلیے
🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹیریژری بلز
مئی
نیتن یاہو کو قبول کرنے سے انصاف کی توہین
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورے کو امریکہ
فروری
صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری
بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی
🗓️ 19 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح
جنوری
خیبرپختونخوا حکومت کا گندم اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کا فیصلہ
🗓️ 24 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے پاسکو کی تحلیل کی صورت میں
ستمبر
200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے
اکتوبر