?️
واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ملین مارچ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف آج ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، یہ ملین مارچ امریکا میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے بلایا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ریاست کو سزا دینے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے عنوان سے منعقدہ مظاہرے میں امریکا کی نمائندہ سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
یہ ملین مارچ ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک مقامی رہنما انجینیر مرجان ابو محمود نے بتایا کہ مظاہروں کا اہتمام امریکا کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹکساس اور سان فرانسسکو میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔
ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سوشل میڈیا پربھی اپیلیں کی گئی ہیں، اس عظیم الشان مظاہرے میں انسانی حقوق کے مندوبین اور سیاسی اور سماجی کارکن شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
حماس کے ردعمل پر عالمی ردعمل؛ ٹرمپ کا غزہ پر بمباری فوری بند کرنے کا مطالبہ
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ
اکتوبر
قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن
فروری
پیرس فسادات میں کم از کم 266 افراد گرفتار
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس اور مراکش کے درمیان 2022 فیفا ورلڈ کپ کے
دسمبر
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری
توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
روسی ہیکرز کا امریکی ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی ہیکر نئے خفیہ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ٹیکس
جولائی
صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حامی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں
جولائی
سعودی حکومت کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے خانۂ کعبہ کے زائرین سمیت تمام
مارچ