?️
کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جس کے بعد دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس سلسلے میں تحقیقات کی اپیل کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں دوبارہ ایک سابق بورڈنگ اسکول میں ایسی قبریں دریافت ہوئی ہیں، جن میں 751 قبائلی بچوں کی لاشیں دفن تھیں۔
خبررساں اداروں کے مطابق بدھ کے روز ریاست سِس کیچوان کے شہرریجینا سے تقریباً 140 کلومیٹر دورایک سابق بورڈنگ اسکول میں قبریں دریافت ہوئیں، جن میں سیکڑوں قبائلی بچوں کی لاشیں دفن ہیں، اس سے متعلق قبائلی افراد کی نمایندگی کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس مقام پر نامعلوم افراد کی قبریں بڑی تعداد میں ہیں، جو کینیڈا میں آج تک کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔
گزشتہ ماہ ایسی ہی ایک اجتماعی قبر کے انکشاف نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، اس تازہ انکشاف سے قبل گزشتہ ماہ برٹش کولمبیا صوبے میں بھی مقامی آبادی کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی باقیات ملی تھیں، ان میں سے بعض بچے 3 برس کے تھے، یہ اسکول 1978ء میں بند کردیا گیا تھا اور برآمد ہونے والی باقیات برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے طلبہ کی تھیں۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں 1840ء سے 1996ء کے دوران حکومت اور مذہبی اداروں کی زیر نگرانی قائم بورڈنگ ہاؤس اسکولوں کی تعداد 100 سے زائد تھی، ان بورڈنگ اسکولوں میں تشدد اور زیادتی عام تھیں، اس دوران بچوں کو زبردستی مسیحی مذہب اپنانے پر مجبور بھی کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کی حکومت نے 2008ء میں اس غیر انسانی سلوک پر با ضابطہ معافی بھی مانگی تھی، اس حوالے سے مقامی تنظیمیں برسوں سے سرگرم ہیں اور اب کہیں جا کر انہیں بڑی تعداد میں بچوں کی باقیات ملنا شروع ہوئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی نیول وار کالج کے سینئر رکن نے بحرالکاہل میں مشن
اکتوبر
کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد
ستمبر
حکومت کا اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی
اکتوبر
ہمیں نہیں معلوم کہ سویڈن اور فن لینڈ کب نیٹو میں شامل ہوں گے: امریکہ
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کی تصدیق
جون
جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
انسانی بحران کے باوجود غزہ کے مکینوں کا ماہ رمضان کا استقبال
?️ 18 فروری 2026سچ خبریں:غزہ کے مکینوں نے انسانی اور معیشتی بحران کے باوجود، اسرائیل
فروری
پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا
جون
2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ
دسمبر