شہید سید حسن نصراللہ جاودان رہیں گے: یمن

شہید سید حسن نصراللہ جاودان رہیں گے: یمن

?️

سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ کی یاد ہمیشہ کائنات کے آزادمنش لوگوں کے دلوں میں باقی رہے گی

یمن کی وزارتِ خارجہ نے سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی‌الدین کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے اپنی پوری زندگی صہیونی قبضے کے مقابلے اور امت اسلامی خصوصاً فلسطین کے دفاع کے لیے وقف کی، وہ ہمیشہ کائنات کے آزادمنش لوگوں کے دل و دماغ میں زندہ رہیں گے اور نسلوں کی یادداشت میں جاودان رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید نصراللہ نیو مڈل ایسٹ پروجیکٹ کے خاتمے کا سبب بنے: انصار اللہ 

وزارت خارجہ صنعاء نے زور دیا کہ یمنی عوام کبھی بھی سید حسن نصراللہ کی ان حمایتوں کو فراموش نہیں کریں گے جو انہوں نے یمن پر دشمن کی جارحیت کے پہلے دن سے کیں،یہ حمایت تاریخ کی درخشاں صفحات میں درج ہے،شہید نصراللہ کی یاد یمن کے ہر فرد کے دل میں زندہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ نے بے شمار قربانیاں دی ہیں مگر آج بھی مضبوطی سے کھڑا ہے،میدان کی شہادتیں اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوچکا ہے اور پرچمِ مقاومت ہمیشہ بلند رہے گا۔

مزید پڑھیں:شہید سید حسن نصر اللہ جغرافیائی اور دنیاوی حدود سے تجاوز کر گئے

یمن نے لبنانی عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد برقرار رکھیں اور اختلافات کو پسِ پشت ڈالیں کیونکہ لبنان کی قومی وحدت وہ مضبوط دیوار ہے جس کے سامنے تمام صہیونی سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔ وزیراعظم

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق

عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی

?️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت

اروگوئہ کا قدس میں سفارتی دفتر قائم

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ میرا مقصد سفارتی

ابوبکر البغدادی کی بیٹی کا اپنے باپ کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: 2019 میں مارے جانے والے داعش دہشت گرد گروہ کے

صیہونی بحری جہاز ایک بار پھر یمنی مجاہدین کے پنجوں میں

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمنی فوج نے تین صیہونی بحری جہازوں پر حملے کا

چین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے

جیل کی بیرک سے خیبرپختونخوا کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 23 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ

سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے