?️
سچ خبریں:ہزاروں صیہونیوں نے تل ابیب میں پرتقال کے سفارتخانے کے سامنے ویزا کے لیے قطاریں لگائیں، جس کا آغاز غزہ جنگ کے بعد ہوا،یہ رجحان اسرائیلیوں کی سرزمینوں سے باہر نقل مکانی اور مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے جمعہ کے روز رپورٹ دی کہ ہزاروں اسرائیلی تل ابیب میں پرتقال کے سفارتخانے کے سامنے قطاریں لگاکر ویزا اور اقامت کی درخواست دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
واضح رہے کہ یہ رجحان صیہونیوں کی مقوضہ فلسطین سے باہر جانے کی بڑھتی ہوئی خواہش کو ظاہر کرتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں تل ابیب سے سامنے نے والی تصاویر میں دکھایا گیا کہ صیہونی شہری سفارتخانے کے سامنے کئی گھنٹے انتظار کر رہے ہیں تاکہ پرتقال میں اقامت اور ویزا حاصل کر سکیں، یہ منظر اسرائیلیوں کی بڑھتی ہوئی تشویش اور ان کے ملک کی مستقبل سے متعلق خوف کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد، اسرائیلیوں کا پرتقال کی طرف ہجرت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2023 سے ستمبر 2025 تک 080000 سے زیادہ صیہونیوں نے مقبوض فلسیطن سے باہر جانے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یورپ اور دیگر ممالک میں منتقل ہونے کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر پرتغال کے ویزے کی آسان پالیسی کی وجہ سے۔
اس کے برعکس، مقبوضہ فلسطین آنے والے یورپی یا غیر صیہونی یہودیوں کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے، صیہونی پارلیمنٹ (کنسٹ) کے تحقیقاتی مرکز کے مطابق، 2023 میں یہ شکاف دوگنا ہو گیا تھا، جب 58600 صیہونیوں نے اپنا وطن چھوڑا اور باہر جا کر مستقل سکونت اختیار کی۔
صیہونی کمیٹی برائے مهاجرین کے صدر گیلعاد کاریو نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سونامی ہے جو اسرائیل کو بحران کی طرف لے جا رہی ہے، انہوں نے اس بڑھتے ہوئے ہجرتی رجحان کو صیہونی ریاست کی داخلی مشکلات اور قابض وزیرِ اعظم بنیامین نتین یاہو کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، غزہ جنگ نے اسرائیل کے محفوظ ہونے کے تصور کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، اور یہ حالات اسرائیلیوں میں عدم اعتماد اور مایوسی کی لہر کو بڑھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جبر اور عدم مساوات صہیونیوں کی معکوس ہجرت کو تیز کرنے کے اسباب
یہ نقل مکانی اسرائیلیوں کے جغرافیائی منصوبوں میں ایک سنگین تبدیلی کا اشارہ ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ غزہ جنگ کے اثرات صرف اسرائیل کے سیاسی اور سیکورٹی معاملات تک محدود نہیں ہیں، بلکہ اس نے ملک کی آبادیاتی ڈھانچے کو بھی بدل دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کااسلامی اورتاریخ کشمیر کی کتابیں ضبط کرنے پراظہار تشویش
?️ 17 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری
بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر، مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے’یکساں قومی ٹیرف’ میں 4.95 روپے
جولائی
چین اور امریکہ نے ملٹری کمیونیکیشن چینل کے قیام پر اتفاق کیا ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ بیجنگ
نومبر
مغربی کنارے میں 10 دن کی وحشیانہ کارروائیاں
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی قابض فوج نے 10 روزہ فوجی آپریشن کے بعد
ستمبر
ہواوی مینیجر قید سے رہا / چین سے واپس گئے دو کینیڈین
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نامہ
ستمبر
چین اور روس عالمی نظام کے لیے خطرہ ہیں: یورپی یونین
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: جاپان کے وزیر اعظم فومیا کشیدا اور کونسل آف یورپ
مئی
افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
کیا ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا؟اسحاق ڈار کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: نائب وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
جولائی