?️
سچ خبریں:لبنان کی اسلامی جماعت کی عسکری شاخ فجر فورسز کے سینئر رہنما اور فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے اہم رکن شیخ حسین عطوی، ایک صہیونی فضائی حملے میں جنوبی بیروت میں شہید کر دیے گئے۔ یہ حملہ اسرائیلی ڈرون یا جنگی طیارے کے ذریعے کیا گیا، جس نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیل کا سب سے وسیع حملہ
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی جماعت کی عسکری شاخ فجر فورسز کے سینئر رہنما اور فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے اہم رکن جنوری 2024 میں بھی اسرائیلی انٹیلیجنس نے شیخ عطوی کو جنوبی لبنان کے علاقے کوکبا میں قتل کرنے کی ناکام کوشش کی تھی، لیکن وہ حملہ اُس وقت ناکام رہا تھا۔
شیخ عطوی فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے فعال رکن اور صہیونی جارحیت کے خلاف عملی طور پر برسرپیکار رہے، فجر فورسز کے کئی دیگر ارکان بھی لبنان میں اسرائیلی قبضے اور حملوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔
صہیونی حکومت نے چند گھنٹے قبل جنوبی بیروت میں ایک گاڑی کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شیخ عطوی شہید ہو گئے،یہ کارروائی خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی جارحیت کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ایک اور کڑی سمجھی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مکمل لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل لازمی ہے: مرادعلی شاہ
?️ 29 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری
اپریل
لبنانی فوج کی شجاعانہ مزاحمت کے سامنے دشمن جنگ بندی پر راضی
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اس
نومبر
انتخابات نزدیک آتے ہی اہم اتحادیوں نے پی ڈی ایم سے کنارہ کشی اختیار کرلی
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں
ستمبر
میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز
?️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
اکتوبر
پنجاب: بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کی تقسیم میں ’کوتاہی‘ پر محکمہ صحت کے 12 اہلکار معطل
?️ 25 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے مبینہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی
ستمبر
مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے:وزیر اعظم
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی
دسمبر
آنروا: غزہ میں امداد کی تقسیم کا ذلت آمیز نظام بھوک کو کم کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ
جون
پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے، نگران وزیراعظم
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ کے 3 روزہ
اگست