?️
سچ خبریں:غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹلی میں جاری احتجاجی مظاہروں اور پُرتشدد جھڑپوں کے باوجود اس ملک کی وزیرِاعظم جارجیا ملونی بدستور ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مخالفت پر قائم ہیں۔
پیر کے روز اٹلی بھر میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے،صرف میلان میں ہی پولیس کے مطابق کم از کم 60 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 23 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
دسیوں ہزار مظاہرین نے اٹلی کے مختلف شہروں میں مارچ کرتے ہوئے نوارِ غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کی، روم میں مظاہرین نے "فلسطین کو آزاد کرو” کے نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم لہراتے رہے۔ کولوسیم کی سمت بڑھنے والے جلوس میں ایک بڑا بینر اٹھایا گیا تھا جس پر لکھا تھا: "نسل کشی بند کرؤ۔ آئیے سب کچھ روک دیں۔”
بولونیا میں پولیس کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ تورین، فلورانس، ناپل اور سیسیلی میں بھی مظاہرے ہوئے۔ جنوا اور لیورنو میں مزدوروں نے بندرگاہوں کا راستہ بند کردیا،مظاہرین نے میلان میں امریکی پرچم کو بھی نذرِ آتش کیا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز نیویارک میں منعقدہ اجلاس کے دوران فرانس اور کئی دیگر ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کیا، اس سے قبل اتوار کو برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور پرتگال بھی اسی اقدام کا اعلان کرچکے تھے۔
تاہم اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت اور اس ملک کی وزیرِاعظم ملونی فلسطینیوں کے لیے آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی نے اگرچہ اسرائیل کی شدید فوجی کارروائیوں پر تنقید کی ہے، لیکن ملونی کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کو کوئی ہتھیار فروخت نہیں کیے گئے۔
انہوں نے میلان میں پُرتشدد جھڑپوں کی ذمہ داری "خودساختہ اینٹیفا” اور "خودساختہ امن پسندوں” پر عائد کی، جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ریلوے اسٹیشن تباہ کرنے اور پولیس سے جھڑپوں کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
ملونی نے سوشل پلیٹ فارم X پر لکھا کہ اس طرح کے تشدد اور تخریب کاری کا یکجہتی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ غزہ کے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی لائے گی۔
میلان میں ہونے والے ہنگامے ملک گیر ہڑتال کا حصہ تھے جو غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بلائی گئی تھی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ڈنڈے اور آنسو گیس کا استعمال کیا، نقصانات کی درست تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
روم میں بھی فلسطینی عوام کے حق میں مظاہروں اور ہڑتالوں کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اگلے ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج منگل کی
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کا شیعہ برادری پر وحشیانہ تشدد، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا
?️ 18 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں نے منگل کو سرینگر
اگست
صیہونی حکومت کی جنگجویانہ پالیسیوں کا اس کے بجٹ پر اثر
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صہیونی حکومت اپنی جنگ
اکتوبر
موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے، بلاول بھٹو
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
جنوری
کیا حماس اور صیہونیوں کے درمیان پھر سے جنگ بندی ہونے والی ہے؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے علاقائی
جنوری
ابوظہبی کے جدید دفاعی نظام کو خریدنے کی وجہ
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: محمد علی الحوثی نے منگل کے روز کہا کہ متحدہ
فروری
شوٹنگ کے دوران یمنٰی زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل
?️ 14 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے
مئی
کیا غزہ معاہدہ ناکام ہونے کی صورت میں جنگ دوبارہ شروع ہوگی ؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور اس کے دوسرے مرحلے
فروری