?️
روم (سچ خبریں) اٹلی نے روس کے دو سفارتی اہلکاروں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ملک بدر کردیا ہے جن پر ملک کی اہم دستاویزات کو حاصل کرنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک سے بے دخل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی کارروائی میں اطالوی بحریہ کا ایک اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اٹلی میں جاسوسی کے شُبے میں ایک اطالوی نیوی افسر اور ایک روسی فوجی افسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اطالوی پولیس کے مطابق دونوں افسران کو گزشتہ شب اس وقت حراست میں لیا گیا، جب اطالوی افسر کچھ راز روسی افسر کو فروخت کرنے والا تھا۔
اطالوی وزارت خارجہ نے اس واقعے کے بعد روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ دو روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
اٹلی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا ہے، روسی سفیر کو نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سنگین واقعے میں ملوث دو اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے، اس واقعے میں ملوث جس اطالوی کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ فرگیٹ کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔
دوسری جانب روس نے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، کہ ہمارے پاس فی الحال ایسی معلومات نہیں ہیں کہ روسی اہلکار کو کن وجوہات اور کن حالات میں حراست میں لیا گیا ہے، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں روسی اطالوی تعلقات کی انتہائی مثبت اور تعمیری نوعیت جاری رہے گی اور انہیں محفوظ رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں متعدد یورپی ممالک روس پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتے ہوئے روسی اہلکاروں کو ملک بدر کر چکے ہیں، ایسے ممالک میں فرانس، بلغاریہ، آسٹریا اور ناروے شامل ہیں۔
روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور ماسکو نے آنکھ کے بدلے آنکھ کی پالیسی اپنا رکھی ہے، ان ملکوں نے جتنے روسی سفارتی اہلکاروں کو بے دخل کیا تھا، روس نے بھی جواباً ان ممالک کے اتنے ہی سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑ دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔
روس کی جانب سے بھی یہی اعلان کیا گیا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ روم نے سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑ دینے کا کہا ہے، ہم آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے الگ سے ایک اعلان کریں گے، تجزیہ کاروں کے مطابق قوی امکان ہے کہ روس بھی جلد ہی دو اطالوی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی
فروری
ایرانی خواتین کا حجاب کے حق کے لیے لڑنے والی ہندوستانی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی خواتین نےبا حجاب ہندوستانی خواتین کو ہراساں کیے جانے
فروری
توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان، بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 30 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور
ستمبر
فلاڈیلفیا میں فائرنگ ؛ 10 افراد زخمی
?️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از
نومبر
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ طلال چودھری
?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر
دسمبر
اپنے تیل اور گیس کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے:یمنی وزیر دفاع
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے اس بات
ستمبر
اس طرح آواز جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی آڈیو سے
اکتوبر
وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر افغانستان پر تبادلہ خیال کیا
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور
اگست