اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ شہر اللد میں قائم ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرلیا ہے، اور ان پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت پر اکسانے جیسے بھونڈے الزام عاید کیےگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق الشیخ الباز کی گرفتاری اسرائیل کے انتہا پسند رکن کنیسٹ ایتمار بن غویر کے اکسانے پر عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران مقبوضہ عرب علاقوں میں عرب فلسطینی باشندوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زاید فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

قابض پولیس نے اندرون فلسطین کے شہروں میں کریک ڈائون میں میں اسلامی تحریک کے رہنمائوں محمد اسعد کنعانہ، سابق اسیر ظافر جبارین، اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ جمال الخطیب اور دیگر سرکردہ رہنمائوں کو گرفتار کیا ہے۔

ان کی گرفتاریاں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت، الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے رد عمل میں مظاہروں کے دوران کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے

عمران خان کے خلاف مقدمات کے بارے میں امریکہ کا بیان

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ  نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی

پاکستان کا نوجوان حصول علم کے لئے کوشاں ہے: صدر مملکت

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے

نیتن یاہو اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان زبانی جنگ

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی چینل نے صیہونی وزیر اعظم اور جرمن وزیر

صوبوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلوں کا حق نہیں: فواد چوہدری

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

یحییٰ سنوار کا بھائی غزہ میں شہید

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے

صہیونی فوجی وفد سقطری میں تعینات

?️ 1 ستمبر 2022باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فوجی

سوئس اخبار کی رپورٹ: متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ مستحکم اور کشیدگی سے پاک تعلقات اور تعاون ہے

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سوئس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے: متحدہ عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے