جنوبی لبنان کے علاقے تفاحتا پر صیہونی فضائی حملہ، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

جنوبی لبنان

?️

سچ خبریں:صیہونی  نے جنوبی لبنان کے شہر تفاحتا پر فضائی حملہ کیا، جبکہ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی علاقوں پر حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے تفاحتا پر فضائی حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چیل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر تفاحتا کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

اس وحشیانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں سے متعلق اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ جنوبی علاقوں کی بستیوں پر ہونے والے حملوں میں 10 افراد شہید جبکہ 27 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے عربصالیم پر صیہونی حملے میں بھی 5 افراد شہید اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2 مارچ 2026 سے لبنان پر صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 896 تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ صیہونی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 824 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 2 مارچ 2026 سے لبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ لبنان بھی ملک اور عوام کے دفاع میں صیہونی حملوں کے جواب میں اس  کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی

صیہونی حکومت اور حماس کے دردمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ صہیونی میڈیا کا انکشاف

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے غزہ

کیا یحییٰ السنوار ہتھیار ڈالیں گے؟

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس کے منصوبے اور قیدیوں کے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فیصلےکا خیر مقدم کیا

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار

عطوان: ایران کا شرم الشیخ میں شرکت سے انکار ہوشیار اور قابل تعریف ہے

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم کے سکریٹری جنرل نے شرم الشیخ اجلاس

پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 24 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ پاکستان

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے سات فلسطینی شہید ہوگئے

?️ 27 فروری 2026سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے آج جمعہ صبح

یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے