اسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش

اسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوششاسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش

?️

سچ خبریں:اسرائیل نے شام کے صدارتی محل جولانی کے قریب حملہ کر کے واشنگٹن اور دمشق کے درمیان ممکنہ روابط کی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی؛ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب شامی حکومت نے امریکی شرائط پر جزوی آمادگی ظاہر کی تھی۔

اسرائیلی فضائیہ نے حال ہی میں شام کے صدارتی محل کاخ جولانی کے اطراف میں بمباری کی، جسے ماہرین بین الاقوامی سیاست میں دمشق اور واشنگٹن کے ممکنہ تعلقات کی بحالی کے خلاف ایک براہ راست پیغام قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جولانی کو شام پر اسرائیلی قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا چاہیے: السوڈانی

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب شام کی عبوری حکومت نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے 8 میں سے 5 شرائط پر تحریری رضامندی ظاہر کی تھی۔

رسمی طور پر اسرائیل نے درزی اقلیت کی حمایت کی آڑ میں جرمانا کے اطراف میں حملہ کیا، لیکن نگرانوں کا کہنا ہے کہ اصل ہدف محمد جولانی کے محل کے قریب حملہ اور امریکی سفارتی راستے کو سبوتاژ کرنا تھا۔

چند ہفتے قبل شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد شیبانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران باربرا لیف (امریکی نائب وزیر خارجہ برائے مشرقِ قریب) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امریکہ نے 8 مطالبات پیش کیے، جن میں باقی ماندہ کیمیکل ہتھیاروں کا خاتمہ،دہشت گردی کے خلاف تعاون،غیر ملکی جنگجوؤں کی حیثیت کا تعین،لاپتہ امریکی صحافی آسٹن ٹائس کی تلاش میں مدد شامل تھے

شام نے ان مطالبات کے جواب میں جزوی تعاون کا عندیہ دیا اور اردن کے دارالحکومت عمان میں سی آئی اے کے انسداد دہشت گردی شعبے سے خفیہ ملاقاتیں بھی کیں۔

ذرائع کے مطابق، اسلامی جہاد کے دو ارکان کی گرفتاری، شام کی طرف سے امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کا عملی مظاہرہ تھا۔ جبکہ بعض رپورٹوں کے مطابق، امریکہ نے شام سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واشنگٹن کی جانب سے شام سے مذاکرات کا آغاز، اسرائیل کے لیے سفارتی خطرہ بن گیا ہے،تل ابیب کی پالیسی یہ ہے کہ شام کا متحد و مضبوط ہونا اسرائیل کے اسٹریٹجک مفادات کے خلاف ہے۔

اس لیے اسرائیل نہ صرف سفارتی سطح پر امریکہ پر دباؤ ڈال رہا ہے، بلکہ براہِ راست فوجی حملوں کے ذریعے دمشق کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ابھی تک امریکہ نے شامی حکومت کو رسمی سطح پر تسلیم نہیں کیا

اسرائیل, شام, کاخ جولانی, محمد جولانی, امریکہ شام مذاکرات, بمباری دمشق, اسعد شیبانی, باربرا لیف, آسٹن ٹائس, سی آئی اے, سپاہ پاسداران, اسرائیلی جارحیت, مشرق وسطیٰ, دمشق واشنگٹن تعلقات

مشہور خبریں۔

یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی صورتحال پر تنقید کی

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ نے سعودی حکام کی جانب سے سعودی خواتین

عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن

ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ: حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر

جنوبی فلوریڈا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان، السا سمندری طوفان کا خطرہ

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:السا استوائی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے

عرب پارلیمنٹ کی ایران پر تنقید اور سعودی عرب کی تعریف

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن

صرف 18 فیصد 2024 کے انتخابات میں بائیڈن کی دوبارہ نامزدگی سے متفق

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکہ میں تازہ ترین سروے، کے مطابق یہ ظاہر کیا

شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت

واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا

?️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے