سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں سے انخلا سے انکار کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کی آڑ میں جنوبی لبنان میں صہیونی کیا کر رہے ہیں؟
المیادین نیوز چینل نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کر رہی ہے اور اس کا ارادہ لبنان کی سرزمین سے پیچھے ہٹنے کا نہیں ہے۔
یہ خبر اس کے بعد سامنے آئی ہے جب صہیونی ذرائع نے افشا کیا تھا کہ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں صہیونی فوجیوں کے لبنان سے انخلا میں تاخیر کی درخواست کی تھی۔
اسرائیل کے چینل 12 نے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں اسرائیلی فوج کے لبنان سے انخلا کو کچھ ہفتوں کے لیے موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
صیہونی چینل نے یہ بھی بتایا کہ تل اویو نے واشنگٹن کو شواہد پیش کیے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنانی فوج حزب اللہ کی نقل و حرکت اور کارروائیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کرتی۔
چینل 12 نے مزید کہا کہ اسرائیل میں یہ مانا جاتا ہے کہ امریکہ حزب اللہ کی سرحدوں پر واپسی کو روکنے کے لیے انخلا کے عمل میں توسیع پر رضامند ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ
اکتوبر
اگر عدلیہ نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا کہا تو ہم کروائیں گے، نگران وزیراعظم
ستمبر
جبل کے رہائشیوں کالبنان کو ایندھن فراہم کرنے پر ایران اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہ
ستمبر
انڈسٹری میں ’بھولا‘ کے کردار نے مجھے پہچان دی، عمران اشرف
فروری
خلیج فارس کے ممالک کے لیے چین کی حکمت عملی کیا ہے؟
اگست
ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون
ستمبر
مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید
دسمبر
ٹرمپ کا خلیجی دورہ؛ تیل کے ڈالرز پر رقص
مئی