🗓️
موزمبیق (سچ خبریں) موزمبیق میں داعش کی دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے اور کئی عرصے سے دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے حملے کیئے جارہے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب داعش نے نئی وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے متعدد غیرملکی افراد کے سر قلم کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈر پیڈرو ڈا سلوا نے 60 ارب ڈالر کے قدرتی گیس منصوبوں کے قریب شہر کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ وہ 12 افراد کی قومیت کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ سفید فام ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ہیں۔
ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی گئی ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ان افراد کے ہاتھ اور پیر باندھ کر سر قلم کیا گیا اور پھر انہیں دفنا دیا گیا تھا۔
شمالی کابو ڈیلگاڈو صوبے، جہاں پالما شہر واقع ہے، داعش 2017 سے سرگرم ہے جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا کوئی مشترکہ ہدف ہے یا نہیں۔
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور بوٹسوانا سمیت دیگر ممالک کے علاقائی رہنماؤں نے جمعرات کے روز موزمبیق کے دارالحکومت میپوٹو میں ملاقات کی تاکہ تشدد کے رد عمل پر غور کیا جاسکے۔
موزمبیق کی وزیر خارجہ ویرونیکا میکامو دلہووو نے کہا کہ رہنماؤں نے رواں ماہ موزمبیق میں ایک وفد بھیجنے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وفد اس خطرے کے طول و عرض کا جائزہ لینے کے لیے آئے گا۔
موزمبیق میں تکنیکی تعیناتی کے حوالے سے جمعرات کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ علاقائی بلاک ایس اے ڈی سی کے مزید اجلاس طلب کیے جائیں گے۔
حکومت نے کہا کہ 24 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور امدادی گروپس کا خیال ہے کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں تاہم ان ہلاکتوں اور بے گھر ہونے کے صحیح اعداد و شمار واضح نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
دفعہ 144 کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
🗓️ 12 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک
مارچ
شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل
🗓️ 7 جون 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے
جون
جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر کا دعویٰ
🗓️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ
دسمبر
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان کا شدید ردعمل
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم
ستمبر
آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ شرجیل میمن کا عظمیٰ بخاری سے سوال
🗓️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات
اپریل
لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے
🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
اکتوبر
اسلام آباد: بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور
🗓️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
دسمبر
اسرائیل میں سماجی اور اقتصادی بحران
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کی جنگ تل ابیب کے لیے بھاری قیمت
دسمبر