🗓️
سچ خبریں:لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے واضح طور پر کہا ہے کہ لبنان کی عوام اور تمام سیاسی دھڑے صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کرتے ہیں، اور یہ مسئلہ قومی وحدت کا حصہ ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ لبنان میں کوئی بھی فرد یا گروہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا حامی نہیں ہے، اور یہ مؤقف پوری قوم کا متفقہ نظریہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری حملوں کو روکنے کے لیے عالمی اور عرب ممالک کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کی تمام بین الاقوامی کوششیں اب تک بے اثر ثابت ہوئی ہیں۔
نواف سلام نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ اسرائیل جن پانچ متنازعہ علاقوں پر قبضہ جاری رکھنا چاہتا ہے، وہ نہ تو عسکری اور نہ ہی سکیورٹی اعتبار سے کوئی خاص اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف صہیونی منصوبوں کا سنجیدگی سے مقابلہ کریں اور فلسطینی عوام کے دفاع میں مؤثر اقدامات اٹھائیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ افغانستان میں داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے: طالبان
🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا
اگست
شہباز گل کیس کی سماعت
🗓️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست
کنیڈا میں بھارتی طالب علم کا قتل
🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا
اپریل
نواز شریف کو توشہ خانہ کے بعد ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں بھی ضمانت مل گئی
🗓️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے
اکتوبر
عمران خان کی حمایت میں بیان دینے پر اعتزاز احسن کے خلاف پارٹی میں آوازیں اٹھنے لگیں
🗓️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
مارچ
الاقصیٰ طوفان پر اسماعیل ہنیہ کا تازہ ترین موقف
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا
جون
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
🗓️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں شہید حسن
ستمبر
کیا امریکی رفح پر حملہ کرنے پر راضی ہیں؟
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندوں کے ایک گروپ
مئی