سچ خبریں:عراق نے موجود حالات کے پیش نظر شام کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پرسرحدی دیوار تعمیر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی نیوز انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ تحسین الخفاجی نے تصدیق کی کہ عراق اور شام کے درمیان 400 کلومیٹر سرحدی پٹی پر سکیورٹی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے جس کا 80 فیصد تعمیر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں عراق کی 10 سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقیں
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیوار کل 615 کلومیٹر طویل ہوگی، جس میں سے 80 فیصد تعمیر ہو چکا ہے، عراق کی مغربی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
الخفاجی نے کہا کہ دیوار کا باقی ماندہ حصہ موجودہ سال کے وسط تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد سرحدوں پر کوئی سیکورٹی خلا باقی نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، وزارت دفاع، جوائنٹ آپریشنز کمانڈ اور عراقی الحشد الشعبی فورسز نے گزشتہ تین سالوں میں شام کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی اقدامات اختیار کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:شام میں دہشت گردوں کی حکومت کو درپیش چیلنجز؛ خانہ جنگی سے لے کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی تک
شام میں دہشت گردوں کے تسلط اور عدم تحفظ کے پھیلاؤ کے ساتھ، عراقی حکام مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہیں۔
شام میں عدم تحفظ کے پھیلاؤ کے پیش نظر عراقی فورسز سرحدی دیوار کی تعمیر اور سیکورٹی اقدامات کو سخت کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صنعا، ریاض مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال
اگست
کیا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی
جنوری
ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟
نومبر
7 ہفتوں کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس کل طلب
دسمبر
یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی
ستمبر
پاک ویک کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی
جون
بھارتی ایئرلائن کی اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں ایک ماہ کی توسیع
مئی
ایران سے تیل خریدنے کی صورت میں قیمت 150 روپے ہو جائے گی
جولائی