ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن

ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن

?️

سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر تاریخی فتح کو امت مسلمہ کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل اسرائیل کے لیے بھیانک خواب بنے اور صہیونی دشمن کو مکمل شکست ہوئی۔

یمن کی تحریک انصارالله کے رہنما عبدالملک الحوثی نے ایران کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل پر ہونے والی حالیہ کامیابی کو ایک عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کو قابض، ظالم اور مجرم صہیونی دشمن پر عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ فتح صرف ایران کی نہیں بلکہ پوری امت اسلامی کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شکست نے نہ صرف اسرائیل کو بلکہ اس کے مجرم ساتھیوں — امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس — کو بھی ہزیمت سے دوچار کیا،عبدالملک الحوثی نے امت مسلمہ کو وقت کی قدر کا درس دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ امت اسلامی نے دشمنوں کی منصوبہ بندیوں کے خلاف کمزور ردعمل دیا ہے، جبکہ قرآن ہمیں وقت کی اہمیت اور ہوشیاری کا سبق دیتا ہے۔
انہوں نے ہجرت نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہہجرت ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ پر توکل کے ساتھ، امت اسلامی ہر چیلنج پر قابو پا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہاسرائیل نے ایران پر حملے کے لیے ایک سال سے زائد تیاری کی، مگر ان کا اصل مقصد ایران کو راستے سے ہٹا کر پورے خطے پر قبضہ جمانا تھا۔
الحوثی نے پاکستان کے مؤقف کو بصیرت آمیز اور ترکی کے مؤقف کو واضح اور بیدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور اس کے مغربی حامیوں کو زبردست شکست ہوئی،انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اُس بات کا ذکر کیا جس میں اس نے ایران سے بغیر شرط کے تسلیم کا مطالبہ کیا تھا،دشمن کا یہ مقصد ناکام رہا، اور اسے مکمل طور پر فوجی سطح پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی میزائل اسرائیل کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی عوام پوری جنگ کے دوران پناہ گاہوں میں چھپے رہے جبکہ فلسطینی عوام غزہ میں بمباری کا شکار تھے،الحوثی نے خان یونس میں القسام بریگیڈ کی کمین گاہ کو اسرائیلی افواج کے لیے بڑی ہلاکت کا مقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں بیس سے زائد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، اگرچہ صہیونی میڈیا نے سینسر لگا دیا۔
الحوثی نے کہا کہیمن نے ذی الحج کے مہینے میں 25 بیلسٹک، ہائپرسونک میزائل اور ڈرون داغے،رمضان کے دوسرے مرحلے سے اب تک یہ تعداد 309 تک پہنچ چکی ہے،انہوں نے ایران کے میزائل حملوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خودکفیل دفاعی صنعت، انقلابی روح اور مجاہدانہ قیادت نے اسے اس مقام تک پہنچایا۔
اسرائیل دو ہفتے بھی جنگ میں نہ ٹک سکا، جبکہ ابتدا میں اسی کا دعویٰ کرتا تھا ،الحوثی نے اعلان کیا کہ بحر احمر اسرائیلی بحری جہازوں کے لیے بند ہے، بندرگاہ ‘ام الرشراش’ بھی معطل ہے،یمن میں 1108 احتجاجی جلوس نکالے جا چکے ہیں۔
 گزشتہ ہفتے 4 اسلامی ممالک اور 17 مغربی ممالک (یورپ، امریکہ، آسٹریلیا) میں بھی مظاہرے ہوئے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نئے اسلامی سال کے آغاز پر صنعا کے میدان السبعین اور دیگر شہروں میں فلسطین کی حمایت اور ایران کی فتح کی خوشی میں عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کیا جائے،رہبر انصارالله یمن کے بیانات اس بات کی گواہی ہیں کہ ایران کی حالیہ فتح، صرف ایک عسکری کامیابی نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کی امید، اتحاد، اور خوداعتمادی کا احیاء ہے۔ اسرائیل کی شکست، صرف عسکری محاذ پر نہیں، بلکہ فکری، سیاسی اور اخلاقی سطح پر بھی نمایاں ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی

انگریزی اشاعت: چین نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ جیت لی

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سپیکٹیٹر میگزین نے ایک مضمون میں چین کو ڈونلڈ ٹرمپ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن

صیہونی حکومت پر بڑھتے دباؤ میں جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ میں

شمالی غزہ کی لڑائیوں میں مزاحمتی حکمت عملی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب

رمضان المبارک کے احترام میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے:وزارت مذہبی امور

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے 

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا پنجاب،خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

?️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب

برطانوی طرز کی آزادی بیان

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس افسران اس ملک کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے