?️
سچ خبریں:جاپان ٹائمز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید رہبر کی تشییع جنازہ کے دوسرے روز کی تقریبات آج اتوار کے روز تہران میں ان کے جسد خاکی پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے ساتھ منعقد ہوئیں۔
جاپان ٹائمز نے شہید رہبر اسلامی جمہوریہ ایران کی تشییع جنازہ کے دوسرے روز کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تہران میں لاکھوں سوگواروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی، جبکہ سرخ پرچموں، نوحہ خوانی اور سخت حفاظتی انتظامات نے تقریب کو نمایاں بنا دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز بھی ایرانی عوام کی بڑی تعداد تشییعی مراسم کے آغاز میں شریک ہوئی۔ سیاہ لباس میں ملبوس سوگوار سرخ پرچم اٹھائے ہوئے تھے، جو خون کے بدلے انصاف کے مطالبے کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ شرکاء نے سینہ زنی کی اور ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’انتقام، انتقام‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔
تقریب میں شریک 38 سالہ عالم دین محمد میرصالحی نے کہا: ’’رہبر ہم سب کے لیے ایک باپ کی مانند تھے اور ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ہم سب خود کو یتیم محسوس کر رہے ہیں۔‘‘
جاپان ٹائمز نے مزید لکھا کہ شہید رہبر کا تابوت ان کے سیاہ عمامہ کے ساتھ چار دیگر شہید اہل خانہ کے تابوتوں کے پہلو میں رکھا گیا تھا، جن میں ان کی کم سن نواسی بھی شامل تھی، اور یہ تمام تابوت سوگواروں کے عظیم اجتماع کے سامنے رکھے گئے تھے۔
اس جاپانی اخبار نے سپاہ تہران کے کمانڈر اور تقریب کے منتظم حسن حسن زادہ کے حوالے سے لکھا کہ اندازہ ہے صرف تہران میں ہی شہید رہبر کی تشییع جنازہ اور الوداعی تقریب میں ایک کروڑ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق تشییع جنازہ کے ساتھ ہی تہران میں سخت حفاظتی انتظامات نافذ کیے گئے تھے، جبکہ منتظمین نے غیر معمولی ہجوم کو منظم رکھنے اور شدید گرمی کی لہر کے اثرات کم کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
حکومت چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے، پاکستان بزنس کونسل
?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے
فروری
مغربی کنارے دھماکے کے دہانے پر؛ دو لگاتار آپریشنز اور 4 مستقبل کے منظرنام
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں گذشتہ رات اور آج کی صیہونی مخالف
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں کے اعدادوشمار
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:2 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت صیہونی حکومت کے سنگین جرائم
جون
جنوبی یمن میں انصاراللہ کی پیش قدمی؛ جنگ کا توازن کیوں تبدیل ہو رہا ہے؟
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کی حالیہ صورتحال نے انصاراللہ کی عسکری صلاحیت اور سعودی
اکتوبر
میکرون نے دی جولانی کو دورہ فرانس کی دعوت
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شام کے صدارتی دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا
فروری
قطر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایک میٹنگ
فروری
21 ستمبر کے انقلاب نے یمن کو علاقائی طاقت بنا دیا: انصار اللہ
?️ 21 ستمبر 2026سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ نے 21 ستمبر کے انقلاب کی
ستمبر
امریکہ، روس اور چین ایک ناگزیر تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں:امریکی میگزین
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تجزیہ کار اور پروفیسر میتھیو گرونک نے
اگست