?️
سچ خبریں:صیہونی بحریہ کے سابق کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں نے بھی صہیونی حکومت کو بھاری نقصانات سے دوچار کیا ہے۔
صیہونی بحریہ کے سابق کمانڈر ایلیعزر ماروم نے اعتراف کیا ہے کہ محدود ایرانی میزائل حملوں نے بھی اسرائیل کو بھاری مالی اور عسکری نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی سنسرشپ کے باعث نقصانات کی مکمل حقیقت عوام کے سامنے نہیں آتی۔
صیہونی بحریہ کے سابق کمانڈر اور ریزرو میجر جنرل ایلیعزر ماروم نے ایرانی میزائلوں کی صلاحیتوں اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے بڑے پیمانے پر نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔
ماروم نے صہیونی اخبار معاریو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے دیکھا کہ ایرانی میزائلوں کے محدود حملے بھی کس قدر تباہی مچا سکتے ہیں۔
یہاں اسرائیل میں ہونے والے نقصانات کا حجم بہت بڑا ہے، انتہائی بڑا۔ ان نقصانات کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جس کے بارے میں ہم فوجی سنسرشپ کی وجہ سے نہ دیکھ پاتے ہیں اور نہ ہی اس کی تفصیلات سے آگاہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی بڑی رفتار اور وسیع پیداواری صلاحیت کے ساتھ بیلسٹک میزائل تیار کر رہے ہیں اور اس شعبے میں ان کی صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
صہیونی فوج کے اس سابق اعلیٰ عہدیدار کا یہ اعتراف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ایران نے جنوبی بیروت کے علاقے الضاحیہ پر صہیونی حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے شمالی فلسطینِ مقبوضہ میں متعدد حساس مراکز اور اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔
ایران نے حالیہ کشیدگی کے مختلف مراحل میں، جو صہیونی حکومت کی جارحیتوں اور مزاحمتی محاذ کے خلاف اقدامات کے ردعمل میں سامنے آئے، اسرائیل کو نمایاں نقصانات پہنچائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت اپنی اندرونی صورتحال اور عوامی حوصلے کو برقرار رکھنے کے لیے نقصانات کی حقیقی تفصیلات کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کوشش کرتی ہے اور فوجی سنسرشپ کے ذریعے ان معلومات کو محدود رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلے کے میدان سے میڈیا کی فتح تک حماس کی کامیاب حکمت عملی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کی قیدیوں کے تبادلے
جنوری
تل ابیب-ریاض مذاکرات کے پس پردہ حقائق؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے
مئی
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کے لیے
مئی
سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا
?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی
ستمبر
آئی ایم ایف کی مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زائد رہنے کی پیشگوئی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے
اکتوبر
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور
مارچ
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
نومبر
اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے
مارچ