ایران سعودی عرب کو تباہ کر سکتا تھا:سعودی سابق انٹیلی جنس چیف

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ریاض کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنا چاہتا تھا، جبکہ ایران سعودی تیل تنصیبات اور واٹر پلانٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے غیر معمولی بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، سعودی عرب کو ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ریاض نے سفارت کاری اور تحمل کا راستہ اختیار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی الفیصل نے اسرائیلی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان فوجی تصادم چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت نے خلیج فارس کو ایک تباہ کن جنگ سے بچانے کے لیے کشیدگی کے بجائے سفارت کاری اور سیاسی حل کو ترجیح دی، کیونکہ ایسی جنگ پورے خطے کے امن، توانائی اور معاشی استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔

ترکی الفیصل نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد مختلف علاقائی اور مغربی میڈیا حلقوں میں سعودی عرب کے مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے، حالانکہ ریاض ابتدا ہی سے جنگ روکنے اور تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف نے اعتراف کیا کہ اگر سعودی عرب براہ راست ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرتا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاض ایران کی تنصیبات کو نشانہ بناتا تو اس کے جواب میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات، ساحلی انفراسٹرکچر اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے والے واٹر ڈیسالینیشن پلانٹس شدید حملوں کی زد میں آ سکتے تھے۔

ترکی الفیصل کے مطابق ایسی صورت میں خلیجی خطہ بڑے پیمانے پر تباہی، معاشی بحران اور انسانی نقصانات کا شکار ہو جاتا جبکہ اسرائیل خطے میں اپنی مرضی مسلط کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی "دوراندیشی” کے باعث سعودی عرب اس ممکنہ جنگ کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رہا۔

ترکی الفیصل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اس وقت پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں حاصل کیا جا سکے گا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جارہی

بحرین کا فلسطینی بچوں کے قاتل کو خوش آمدید کہنا فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنا ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے بحرین کے اچانک دورے پر ردعمل ظاہر

سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات؛ سعودی فرمانروا کا پیغام 

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران

یمن کی تقسیم کے لیے امریکی ایلچی پانی سے باہر

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے امریکی ایلچی لنڈر کنگ نے جمعرات کو یمن

سپریم کورٹ: دو برس بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کیس سماعت کیلئے مقرر

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 مارچ 2019

مقبوضہ کشمیر: تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری

?️ 25 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

تل ابیب نے لبنان کے ساتھ آبی سرحدیں کھینچنے کے امریکی منصوبے کو قبول کیا

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے آج منگل کو

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500,000 سے زیادہ کورونا کیسیز

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  فرانس نے منگل کے روز کورونری دل کی بیماری کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے