?️
سچ خبریں:صہیونی ریاست کی افواج نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 4 شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی پر فضائی اور توپخانے کے حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
رپورٹس کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے صبرا پر کیے گئے حملے میں 4 شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی کہ رفح میں کی گئی بمباری کے دوران کم از کم 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں نے 2 اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا جہاں فلسطینی پناہ گزین قیام پذیر تھے، ان حملوں میں کم از کم 15 شہری شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک 45129 غیر مسلح شہری صہیونی افواج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 107000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟
مزید یہ کہ اندازے کے مطابق 10000 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں بالآخر شہداء کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردوں کا سہولت کار سمجھتا ہوں۔ میاں جاوید لطیف
?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا
جنوری
سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین
دسمبر
چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فاکس بزنس سے بات کرتے ہوئے، باسنیٹ نے کہا کہ
مئی
اقوام متحدہ کے ادارے این آر ڈبلیو اے کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ایک المناک جرم ہے: عرب پارلیمنٹ کے صدر
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں
دسمبر
بن سلمان کا بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی ولی
مارچ
مصری فوجی نے صہیونی فوج کی ہوا کیسے نکالی
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:مصر اور مقبوضہ علاقوں کے سرحدی مقامات پر نیتسانا کراسنگ (العوجہ)
جون
بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا
?️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے
اپریل
کورونا بحران میں پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش دے دی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اس بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک
اپریل