?️
سچ خبریں:کویتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے ایک شدید جھگڑے کے دوران اپنے والد کو گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کی۔
کویتی جریدے الجریده کی رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو اور اس کے بیٹے یائیر نیتن یاہو کے درمیان اس قدر شدید جھگڑا ہوا کہ یائیر نے اپنے والد پر حملہ کیا، انہیں زمین پر گرایا اور ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
اس موقع پر بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو بھی موجود تھیں، لیکن انہوں نے بیچ بچاؤ کی کوئی کوشش نہیں کی، صورتحال اس وقت قابو میں آئی جب وزیراعظم کی سیکیورٹی ٹیم نے مداخلت کی اور دونوں کو علیحدہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے کے بعد یائیر نیتن یاہو کو اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی شاباک کے دفتر منتقل کیا گیا اور چند دن کے اندر انہیں امریکہ کے شہر میامی جلاوطن کر دیا گیا، جریدے کے مطابق، اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے یائیر کی اسرائیل واپسی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
الجریده کے مطابق، یہ واقعہ آپریشن "طوفان الاقصیٰ” سے چند ہفتے پہلے پیش آیا،جھگڑے کی بنیادی وجہ نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات کے خلاف جاری مظاہروں کو حل کرنے کے طریقہ کار پر بیٹے اور اہلیہ کی تنقید تھی، یائیر اور سارہ نے نیتن یاہو پر مظاہرین کے ساتھ مفاہمت کرنے کی کوششوں پر شدید اعتراض کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سارہ نیتن یاہو نہ صرف اپنے شوہر پر گہرا اثر رکھتی ہیں بلکہ اسرائیل کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کے اہم معاملات میں بھی مداخلت کرتی ہیں۔ ان کے بیٹے یائیر بھی انتہائی شدت پسندانہ خیالات رکھتے ہیں اور اسرائیلی معاملات میں مداخلت کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کو نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے پر شدید تشویش
الجریده کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے اس واقعے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی اور یائیر کو جلاوطن کرنے کا فیصلہ کیا،تاہم جب وہ دوبارہ تل ابیب واپس آیا تو سیکیورٹی حکام نے اسے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی اور ایک بار پھر اسے امریکہ واپس بھیج دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تین ماہ سے بھی کم عرصے میں نیشنل
اپریل
امریکہ تائیوان کی وجہ سے چین کے ساتھ تعلقات تباہ نہ کرے: بیجنگ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: چین کے ممکنہ حملے کے خلاف تائیوان کے دفاع
ستمبر
کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عمران خان کو کہاں کہاں شکست ہوئی
?️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب
ستمبر
قرآن پاک کی توہین کے بعد سویڈن کے وزیراعظم کا پہلا بیان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کے وزیر اعظم اولاف کرسٹینسن نے سویڈش شہریوں کی جانب
جولائی
ملک کا برا حال ہو گیا ہے ، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی
مارچ
یورپ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے:روس
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:روس کے پارلیمنٹ اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی
جون
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز دکھانے کا امکان
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی سنگینی پر
جون
آئرلینڈ نے غزہ میں بندش پر تل ابیب پر کڑی تنقید کی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارڈاکر نے غزہ کی پٹی میں
اکتوبر