?️
سچ خبریں:نیویارک کے میئرل امیدوار زهران ممدانی نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں رقص گاہ بنانے پر 300 ملین ڈالر خرچ کرنے کے بجائے یہ رقم نیویارک کے غریب شہریوں کی خوراک پر صرف کی جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر کے امیدوار کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، زهران ممدانی نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ڈیموکریٹ امیدوار زهران ممدانی نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ اور ایلون مسک، سابق گورنر اینڈرو کومو کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ وہ ان کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میں نیویارک میں ٹرمپ کا بدترین خواب بنوں گا: زُهران ممدانی
انہوں نے کہا کہ نیویارک کے شہری ایسے شخص کو میئر کے دفتر میں نہیں دیکھنا چاہتے جو ٹرمپ کی پالیسیوں پر عمل کرے اور اس کی نقل کرے۔
زهران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں 300 ملین ڈالر کی لاگت سے رقص گاہ (Ballroom) بنانے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی رقم 100 ہزار نیویارک شہریوں کے لیے غذائی امداد کے پروگرام پر خرچ کی جا سکتی ہے، مگر ٹرمپ عوام کے لیے خوراک خریدنا مشکل بنانے پر تُلا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ طے کریں کہ کون سا شہر یا ریاست وفاقی فنڈز کی مستحق ہے، ہم اپنے شہریوں کے حق کے لیے یہ لڑائی جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ اور ان کے اتحادی اپوزیشن میڈیا کو فتح کرنے کے لیے آمرانہ راستے پر چل پڑے
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر زهران ممدانی — جو ایک مسلمان ڈیموکریٹ امیدوار ہیں — میئر کے انتخابات جیت گئے، تو وہ نیویارک شہر کے وفاقی مالیاتی تعاون میں کٹوتی کر دیں گے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کے فاریاب صوبے کے ایک علاقہ پر طالبان کا قبضہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےایک مقامی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے
جون
غزہ پٹی کے مرکز میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے ساتھ پریڈ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عوامی محاذ برائے
دسمبر
یورپ میں بڑی جنگ کی پیشین گوئی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کی قومی اسٹریٹجک دستاویز 2025 میں یورپ میں 2030
جولائی
زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول
مارچ
خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ ملک احمد خان
?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے
نومبر
مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 16 مئی 2022(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما
مئی
وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے اعلان
اکتوبر
سعودی عرب ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنے
مارچ