🗓️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے اب دارالحکومت دہلی میں گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کو 7ماہ مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب انہوں نے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرلیا ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق نصف برس بیتنے پر بھی حقوق کا مطالبہ جاری رکھنے والے کاشت کاروں نے ہفتے کے روز ایک بار پھر دارالحکومت پر چڑھائی کرکے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرلیا۔
اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے گورنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی، بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش تکیت نے غازی پور بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کسان مورچہ نے کسان مخالف تینوں قوانین کو واپس لینے اور فصلوں کی کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے قانون کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گورنر کو پیش کی گئی یادداشت میں یہ مطالبہ درج ہے اور اسی سلسلے میں آج دھرنا دیا جارہا ہے، تکیت نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو کاشتکاروں کی تنظیموں کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا، لیکن ان کا جواب ابھی تک نہیں آیا ۔
ملک کے کسان 7ماہ سے احتجاج کررہے ہیں، لیکن حکومت سن نہیں رہی، کسان کمزور نہیں ہیں، جب تک حکومت ان کا مطالبہ قبول نہیں کرتی، یہ احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ 7سال سے ملک کے کسانوں کو کچلنے کاکام کیا جارہا ہے ان کے حقوق کوپامال کیا جارہا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کبھی کسانوں پرلاٹھی برساتی ہے، کبھی آنسو گیس چھوڑتی ہے، تو کبھی ان کی راہوں میں کیل کانٹے بچھاتی ہے، سڑکوں پر سونے پر مجبور کسانوں کو حکومت کبھی دہشت گرد اور کبھی خالصتانی ثابت کرنے کے درپے ہوجاتی ہے، حقوق کی ہرلڑائی میں کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
مشہور خبریں۔
ہمیشہ قوموں کو نقصان کیسے پہنچاتا ہے؟ وزیر اطلاعات پنجاب کی زبانی
🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نظریہ
جولائی
طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے
جون
انسانی حقوق کی نیلامی؛ میکرون نے ایلیسی پیلس میں بن سلمان کی میزبانی کی
🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج سعودی عرب کے ولی عہد
جولائی
رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف
🗓️ 7 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے
فروری
پاکستان میں شیعہ مسافروں پر حملہ؛ 44 افراد شہید
🗓️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے شمال مغربی علاقے کرم میں مسافر گاڑیوں پر
نومبر
خاشقجی کے قاتل کے لیے بن سلمان کا نیا مشن
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: آل سعود کے راز افشا کرنے والے مجتہد نے ٹویٹر
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ: بلوچ ’لاپتا طلبہ‘ کی عدم بازیابی پر نگران وزیر اعظم 29 نومبر کو طلب
🗓️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن
نومبر
رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی
🗓️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت اسپیکر قومی
جنوری