?️
سچ خبریں:یمنی میزائل حملوں کے بعد بھارتی ایئرلائن سمیت یورپی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں توسیع کر دی، لفتھانزا، ایجیئن، ایزی جیٹ اور رایان ایئر نے بھی اسی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پروازیں روک دی ہیں۔
بھارت کی فضائی کمپنی نے یمنی مزاحمتی فورسز کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملوں کے بعد، اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بن گوریون ایئرپورٹ پر غیر ملکی پروازوں کی معطلی سے ہونے والے نقصان پر اسرائیلی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا
صیہونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، یمنی میزائل حملوں کے بعد بھارتی ایئرلائن نے فیصلہ کیا ہے کہ اب 19 جون تک اسرائیل کے لیے پروازیں معطل رہیں گی۔
یونان کی ایئرلائن ایجیئن نے بھی ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے لیے پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی طرح، جرمنی کی لوفتھانزا ایئرلائن گروپ نے اپنی پروازوں کی معطلی کو 25 جون تک بڑھا دیا ہے۔
علاوہ ازیں، آئرلینڈ کی رایان ایئر نے 5 جون تک، اور برطانیہ کی ایزی جیٹ نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ جولائی کے آغاز تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جے یو آئی (ف) کا بلوچستان حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت ملنے کے باوجود
اکتوبر
مناظرے میں نقل ہوئی ہے: ٹرمپ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا
ستمبر
غزہ قحط کے پانچویں مرحلے میں داخل؛ بھوکے لوگوں کی جسمانی حالت خراب
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: محمد ابو عفش نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی
جولائی
تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کی تھی
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان
نومبر
ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک
مئی
صیہونی حکومت نے سید حسن نصر اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:سابق صہیونی عہدہ دار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق صیہونی عہدہ دار نے کہا کہ اس حکومت کے
ستمبر
متحدہ عرب امارات میں صہیونی ربی کے قاتلوں کی گرفتاری
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق
نومبر
خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں خطے میں قیام امن سیکیورٹی چیلنجز
مارچ