?️
بیلجیم (سچ خبریں) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری اور مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور اب بیلجیم کے ایک وزیر آنڈرے فلاہو نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فلاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل بے دردی کے ساتھ فلسطینیوں کا بے دریغ قتل عام کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری بلا جواز اور مجرمانہ ہے۔
ایک پریس بیان میں بیلجیم کے وزیر نے کہا کہ عالمی قانون کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر کڑی پابندیاں عاید کرنے کی ضرورت ہے، محض بیانات نہیں بلکہ اسرائیلی کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم سےباز رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بے گناہ اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسرائیل طاقت کا استعمال کرکے امن کے قیام کی تمام امیدیں توڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ 7 مئی کو مشرقی یروشلم میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
اگلے روز بھی اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسلسل دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہوئے جن میں کم سن اور ایک سال کی عمر کا بچہ بھی شامل تھا جبکہ 14 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بعدازاں 9 مئی کو بھی بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے قریب ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فورسز کی پُر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد حماس نے اسرائیل میں درجنوں راکٹس فائر کیے تھے جس میں ایک بیرج بھی شامل تھا جس نے یروشلم سے کہیں دور فضائی حملوں کے سائرن بند کردیے تھے، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں خان یونس، البوریج کیمپ اور الزیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 106 افراد زخمی ہوئے ان میں سے زیادہ تر بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام میں ایک بار پھر امریکہ کی شامت
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی
اکتوبر
خیبر شکن کا نام بالکل صحیح تھا : عطوان
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: اپنے تازہ ترین تجزیے میں، لندن سے شائع ہونے والے
فروری
عالمی تجارتی جنگ: اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار 882 پوائنٹس گرگئی، عالمی مارکیٹیں بھی کریش
?️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے
اپریل
القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کا موقف غدارانہ تھا:جہاد اسلامی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں
جنوری
لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس
?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس
جنوری
حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے
?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں
دسمبر
وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے
?️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا پڑی
ستمبر
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
?️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون