اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کردیا

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کردیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں)  اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 680 عالمی شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک کھلےمکتوب میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم اور مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کریں۔

موصولہ اطلاعات مطابق سات سو کے قریب عالمی رہ نمائوں نے ایک مکتوب پر دستخط کیے ہیں جس میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ذریعہ ہونے والے تسلط اور ادارہ جاتی ظلم کو ختم کرنے میں مدد کرنے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات  کا مطالبہ کیا گیا ہے، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے امریکا مشرق وسطیٰ کے لیے موجودہ سیاسی پالیسی کو تبدیل کرے۔

مکتوب پر سول سوسائٹی کے عالمی اتحاد کے اراکین، کاروباری رہنماؤں، فنکاروں، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں، اور نوبل انعام یافتہ سیاسی شخصیات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لیڈروں نے امریکی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی تسلط اور ادارہ جاتی ظلم کے خاتمے میں مدد کے لیے کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکی پالیسی عدل وانصاف اور احتساب کے بغیر جمود کی حیثیت برقرار رہی تو تمام لوگوں کے لیے ایک پائیدار اور انصاف پسند امن کا قیام مشکل ہوجائے گا۔

اس مکتوب میں امریکی صدر بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آپ کی انتظامیہ جمہوریت کے دفاع اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مبنی خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، آپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ آپ کو یقین ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو سلامتی کے ساتھ رہنے اور آزادی کے مساوی اقدامات سے لطف اندوز ہونے کا حق حاصل ہے، اب وقت آگیا ہے کہ صدر بائیڈن اپنے اپنے بیان پر عمل درآمد کراتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم بند کرائیں اور مسئلہ فلسطین کا جامع اور دیر پا حل نکالیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا

🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان  نے خیبر پختونخوا کا دورہ

قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

🗓️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی

حکومتی آفیشلز میں کوئی ایسا نہیں جو کہے ہم عافیہ کے وکیل کے ساتھ ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

🗓️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں کہا

جنگ کے نتائج کا فیصلہ کہاں ہو گا:حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل

🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے

ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے:اسد عمر

🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کا انتقال ہو گیا

🗓️ 26 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)مشہور اور معروف ناول نگار ، ڈرامہ نویس، مصنفہ اور

سی ان ان نے امریکی معیشت کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا

🗓️ 11 جون 2022سچ خبریں:    سی ان ان نیٹ ورک نے اس ملک کی

مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ کی شکایت پر کینیا کی پولیس کے خلاف مقدمہ درج

🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے