سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ میں جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر کا موقف اٹل ہے۔
القاہرہ الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اسپین کے دورے کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم پدرو سانچیز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت پر بات کی۔
انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کو فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بغیر ممکن بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس منصوبے کی حمایت کرنی چاہیے۔
السسی نے کہا کہ مصر اور اسپین دونوں نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے اور مصر نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کے حوالے سے بھی مصر کا موقف واضح ہے ، ہم وہاں ایک جامع سیاسی عمل کے آغاز کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
اسی طرح السیسی نے اسرائیل کی جانب سے شام کی حاکمیت اور گولان کی زمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
مصر کے صدر نے لبنان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی اہمیت اور لبنانی علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے حالات بہت خراب ہیں/ہم اندر سے ٹوٹ رہے ہیں:صیہونی سربراہ
مارچ
عمران خان کو اقتدار سے باہر رکھنے کی جدوجہد جاری رہے گی، فضل الرحمٰن
نومبر
پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد بچے خطرات کا شکار
ستمبر
مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم، قانونی ٹیم کی معطل ارکان بحال کرنے کی تجویز
اکتوبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد انتقال کر گئے
اگست
موساد کے سربراہ کا قطر کا دورے کی وجہ کیا ہے ؟
اپریل
ایرانی اور برطانوی وزراء خارجہ کی نیویارک میں ملاقات متوقع
ستمبر
پنجاب حکومت کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ
جون