سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے شمالی علاقوں میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے مسلسل حملوں کے باعث مقبوضہ شمالی علاقوں میں صیہونیوں کی زندگی کے مفلوج ہونے پر تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی محاذوں پر صیہونی فوجیوں کے مشکل دن؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
المیادین خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی علاقوں میں صیہونیوں کی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ ہم بڑے پیمانے پر سینکڑوں میزائلوں کی فائرنگ کے ساتھ ساتھ مسلسل بڑی تعداد میں ڈرونز کی پروازوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
عبرانی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کا ایک تہائی حصہ شمالی علاقے ہیں اور یہ علاقے مسلسل خوف اور بے یقینی کی حالت میں ہیں۔
صیہونی ذرائع نے مزید کہ کہ ان علاقوں میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے جبکہ جنگ بندی کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنگ میں شمالی بستیوں کا معاشی نقصان جنوبی علاقوں سے زیادہ
قابل ذکر ہے کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کو روکنے اور جنگ بندی کے لیے کچھ عجیب اور ناقابل عمل شرائط عائد کی ہیں۔