سچ خبریں: حزب اللہ نے چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مقامات کو تیسری بار میزائل اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے چند گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ اسرائیلی فوجی مقامات کو میزائل اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی محاذوں پر صیہونی فوجیوں کے مشکل دن؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی مقامات پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھتے ہوئے ایک اور فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے تیسرے بیان میں بتایا کہ انہوں نے صہیونی فوجیوں کے اجتماع کو الجرادح نامی فوجی مرکز میں میزائل حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو یقینی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے مجاہدین نے ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 01:00 بجے، فلسطین کے ثابت قدم عوام کی حمایت میں اور ان کی دلیرانہ اور باعزت مزاحمت کے دفاع نیز لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے، صہیونی فوجی مرکز الجرادح میں دشمن کے فوجی اجتماع پر راکٹ حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو سرحد میں گھسنے سے روکا
یاد رہے کہ مذکورہ حملہ میں صیہونیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے تاہم صیہونیوں نے ہمیشہ کی طرح حملے کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں آنے دیں۔