?️
سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی پر مغری بقاع کے شہر مشغره میں ان کے گھر کے سامنے غیر فوجی گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے حمادی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل حزب اللہ کو ختم کر سکتا ہے؟فارن افیئرز کی رپورٹ
شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گئے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ حملہ آور کارروائی کے بعد ایک نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے، اور تاحال ان کی شناخت یا مقاصد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب 27 نومبر 2024 سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک نازک جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہے۔
یہ معاہدہ 8 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے طے پایا تھا، جو 23 ستمبر 2024 کو اپنی شدت پر پہنچ گئی تھی۔
اس دوران، اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے باوجود 601 خلاف ورزیاں کی ہیں، جن میں اب تک 37 لبنانی شہید اور 45 زخمی ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جاری تناؤ اور ان خلاف ورزیوں نے لبنان میں مزید کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟صیہونی جنرل کا اعتراف
شیخ محمد حمادی کا قتل حزب اللہ کے خلاف جاری سازشوں کا ایک اور ثبوت ہے، جو لبنان میں مزید عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے۔
حزب اللہ کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے یہ واقعات خطے میں اسرائیل اور دیگر قوتوں کی جاری دہشتگردی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پیٹرول مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی
جنوری
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
ماسکو کے خلاف مغرب کی نئی سازش کا انکشاف
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغرب ایک ایسی
اگست
بنگلہ دیش کےساتھ تجارت کا فروغ: ایف پی سی سی آئی کا وفد رواں ہفتے ڈھاکا جانے کو تیار
?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات
جنوری
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
افغان خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے
جولائی
توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
مئی
اب صیہونی قیدیوں کا کیا ہوگا؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: حماس نے تل ابیب کے ساتھ جنگ بندی یا قیدیوں
جنوری