سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں دوسرا امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فضائی دفاع نے ایک اور امریکی جاسوس ڈرون *MQ-9* کو صعدہ کی فضائی حدود میں جاسوسی اور جنگی کارروائی کے دوران کامیابی سے مار گرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انصاراللہ نے یمن کے صوبہ مآرب کی فضائی حدود میں امریکی جاسوسی ڈرون کو تباہ کردیا
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ ڈرون گزشتہ دو دنوں میں مار گرایا جانے والا دوسرا اور مقدس جنگ میں دشمن کے خلاف گرایا گیا نواں ڈرون ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والی الکرامہ آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یمنی افواج غزہ کے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے لیے شہید مجاہد ماہر الجازی کی شہادت طلبانہ کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک صہیونی ریاست غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا، ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔