?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں نئی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب، امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے اس منصوبے سے اتفاق کرے گا، جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو اس شرط پر بڑھایا جا سکتا ہے کہ حماس نصف اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے۔
حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے اس اسرائیلی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ صیہونی حکومت مسلسل ایسے معاہدوں سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے جن پر خود دستخط کیے تھے، وہ جنگ بندی کے نفاذ میں فریبکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی یہ چالیں قیدیوں کی رہائی کو ممکن نہیں بنائیں گی بلکہ اگر قابض حکومت پر دباؤ نہ ڈالا گیا تو اسرائیلی قیدیوں کی مشکلات اور خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔
محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے لیے اسرائیل پر دباؤ برقرار رہنا چاہیے اور مذاکرات کے اگلے مرحلے میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلا، علاقے کی تعمیر نو اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی جیسے بنیادی نکات شامل کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حماس اپنی شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور اسرائیلی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔
?️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر
اکتوبر
بائیڈن انتظامیہ کی بن سلمان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کی کوشش
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بن سلمان کی سعودی عرب
اکتوبر
ٹرمپ بن سلمان کی مدد سے مشرق وسطیٰ میں ایک نئے محور کی تلاش میں
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن سے
اپریل
خان یونس میں تین صیہونی فوجی ہلاک
?️ 28 جولائی 2025خان یونس میں تین صیہونی فوجی ہلاک خان یونس میں فلسطینی مزاحمت
جولائی
صیہونی حکومت پورے خطے کے لیے خطرہ ہے:ایران
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ
فروری
بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی
?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک
جولائی
صیہونی حکومت کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت سو دنوں سے زیادہ عرصے سے غزہ کی پٹی
جنوری
مسجد اقصی چلو
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینیوں سے
مئی