غزہ میں حماس کی مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمت عملی، اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں  

غزہ میں حماس کی مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمت عملی، اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں  

🗓️

سچ خبریں:القسام بٹالین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف مہلک کمین حملوں کی حکمتِ عملی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، حماس کے مجاہدین نے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور اسرائیلی دعووں کو جھٹلا دیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کی عسکری ونگ القسام بٹالین نے اسرائیلی افواج کے خلاف غزہ کی پٹی میں مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمتِ عملی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، ایک معتبر عسکری ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی مجاہدین نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا ہے اور اب ان کے پاس حملے کا ابتکار عمل موجود ہے۔
شمالی غزہ میں تازہ ترین کمین حملہ
القسام بٹالین کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بیت حانون کے علاقے میں فلسطینی مجاہدین نے ایک اسرائیلی فوجی جیپ کو گھیر کر تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تمام اہلکار ہلاک یا شدید زخمی ہوئے، رپورٹ میں کئی صہیونی فوجیوں کے اعضا کٹنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
قسام کی قوت، اسرائیلی دعوے مشکوک
غزہ کی شمالی سرحد جو اسرائیلی فوج کی مسلسل نگرانی میں ہے ،میں ایسی مؤثر کارروائی نے اسرائیلی دعووں کو بے بنیاد ثابت کر دیا کہ حماس کی عسکری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مزاحمتی کمینیں دشمن کے دعووں کے برخلاف، ان کے لیے ایک شدید خطرہ بن چکی ہیں۔
جدید جنگی حکمتِ عملی کی تفصیلات
ایک باخبر مزاحمتی ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ:
– 18 مارچ کے بعد سے مجاہدین نے براہ راست تصادم سے اجتناب کرتے ہوئے، انتظار اور حملہ کی پالیسی اپنائی ہے۔
– اسرائیلی فوج نے بیت حانون کے 95 فیصد علاقے کو تباہ کر دیا ہے، مگر آگے بڑھنے سے گریزاں ہے۔
– فوج مسلسل اس کوشش میں ہے کہ مزید جانی نقصان نہ ہو، جیسا کہ جنوری 2025 کی جنگ بندی سے قبل ہوا تھا۔
ماہر مجاہدین، خفیہ رصد گاہیں اور منصوبہ بندی
ذرائع نے بتایا کہ القسام کے نخبت (ایلیٹ) یونٹس دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اور نشانے کے درست وقت پر حملہ کر کے دشمن کو گھیرے میں لے لیتے ہیں۔
اسرائیلی فوج یہ گمان کرتی رہی کہ بیت حانون کی مشرقی و شمالی سرحدوں پر حائل زون بنا کر وہ محفوظ ہے، مگر فلسطینی مجاہدین نے پیچھے سے حملہ کر کے اسے حیران کر دیا۔
ابوعبیدہ کی تصدیق، ماضی کے دعوے بے نقاب
القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ مجاہدین مکمل تیاری کے ساتھ اپنی جگہ اور وقت پر دشمن کو گھیرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی فوج کی یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا کہ وہ حماس کے زیادہ تر سرنگوں کو تباہ کر چکی ہے — مزاحمتی ذرائع کے مطابق ابھی تک سرنگی نیٹ ورک فعال ہے اور دشمن کی نظروں سے اوجھل رہ کر مجاہدین باآسانی حرکت کرتے ہیں۔
میدانی ریکارڈنگ اور نفسیاتی جنگ
مجاہدین کو ہر آپریشن کی ویڈیو بنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ:
– اسرائیلی عوام کے سامنے اپنے نقصانات کی حقیقت عیاں کی جا سکے
– صہیونی پروپیگنڈے کا توڑ ہو
– مزاحمت کی کامیابیوں کو دستاویزی شکل دی جا سکے
حسین فیاض کی قیادت اور اسرائیلی ناکامی
حسین فیاض، جو کہ القسام کے کمانڈر ہیں، بیت حانون میں کارروائیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ اگرچہ اسرائیل نے مئی 2024 میں ان کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، بعد میں یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ جنگ بندی کے دوران ان کی ویڈیو موجودگی سامنے آئی۔
بیت حانون کی اہمیت اور مزاحمت کا نفسیاتی اثر
عرب عسکری تجزیہ کار رامی ابو زبیدہ کے مطابق:
– بیت حانون، جو صرف 12.5 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، غزہ میں مزاحمتی کارروائیوں کا مرکز بن چکا ہے۔
– اس کی سرحدی پوزیشن اسرائیلی افواج کے لیے مستقل خطرہ ہے۔
– مزاحمت نے اسرائیل کی فوجی برتری کو چیلنج کر دیا ہے۔
ابو زبیدہ کا کہنا ہے کہ مزاحمتی کارروائیوں کا اخلاقی اور روحانی پہلو بھی اہم ہے، کیونکہ مجاہدین مکمل تباہ شدہ علاقے میں بھی حوصلے سے لڑ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جرمن حکومت کی انتہا پسندی، حماس کے پرچم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا

🗓️ 22 جون 2021برلن (سچ خبریں)  جرمن حکومت نے انتہا پسندی اور یہود نوازی کا

ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا دور کس کے حق میں رہا؟امریکی تھنک ٹینک کا اعتراف 

🗓️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نیویارک نے اعتراف

جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہوں تو ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں،فواد چوہدری

🗓️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

جنگ بندی میں اسرائیل کو شکست دینے کے لیے لبنان کی حکمت عملی

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شلبنان میں جنگ بندی اور امریکہ اور اسرائیل کی طرف

طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے

امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے: روس

🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ

سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں

🗓️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی شدید ہوگئی

🗓️ 29 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے