?️
سچ خبریں:حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں بچوں اور شہریوں پر بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی مخالفت کرے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک تازہ بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوکے خلاف واضح اور قاطع ردعمل کا اظہار کرے، جو غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
حماس نے کہا کہ دنیا کو نیتن یاہوکے اس ہتھکنڈے کی کھل کر مخالفت کرنا چاہیے جس کے تحت وہ بےگناہ بچوں اور عام شہریوں کو بھوک کا شکار بنا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہزاروں امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنا، جب کہ بچے بھوک سے مر رہے ہیں، ایک کثیرالجہتی جنگی جرم ہے ،
حماس نے اقوام متحدہ سمیت ان تمام بین الاقوامی اداروں کے موقف کی حمایت کی جو انسانی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی امدادی پابندیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔
بیان کے آخر میں حماس نے عرب اور اسلامی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عرب و اسلامی ممالک کا موجودہ ردعمل اس نسل کشی اور غزہ میں جاری بھوک کے جرم کے حجم سے قطعی طور پر مطابقت نہیں رکھتا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟صیہونی اخبار کی حیران کن رپورٹ
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے ایک حیرن کن رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
نومبر
بائیڈن ایران اور سعودی عرب سے تیل مانگتے ہیں: کانگریس
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: اوکلاہوما کے ریاستی نمائندے مارکوِن میلن نے جمعرات کو صدر
مئی
ایران سعودی تعلقات کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے صیہونی
جون
الحوثی کا صیہونیوں کا انتباہ
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ نے صیہونیوں کو انتباہ
مئی
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ
جون
بائیڈن کا دورۂ یورپ ؛روس سے متعدد امریکی سفارت کاروں کا خارجہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے خلاف روس کا فوجی آپریشن 29ویں روز میں داخل
مارچ
مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کو فارم 45، 46، 47 کی مصدقہ نقول جمع کرانے کی ہدایت
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی
مئی
بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی
اپریل