🗓️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ثالثی کرنے والے ممالک اور جنگ بندی کے ضامن فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی دشمن جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ تازہ ترین اسرائیلی ڈرون حملے میں غزہ کے وسطی علاقے میں پانچ بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد جنگ بندی کے اعلان کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔
حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کی گزرگاہوں کو بند رکھ کر اور دو ملین سے زائد فلسطینیوں پر بھوک اور پیاس مسلط کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے،یہ تمام اقدامات نتنیاہو کی دہشت گرد کابینہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے راہ فرار اختیار کرنے کا واضح ثبوت ہیں۔
اسرائیل نہ صرف عالمی قوانین اور انسانی حقوق کو نظرانداز کر رہا ہے بلکہ اپنے زیر حراست فوجیوں کی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کر رہا۔
حماس نے عالمی برادری اور ثالثی کرنے والے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ثالثی کرنے والے فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فاشزم کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود مسلسل حملے کر رہا ہے اور محاصرہ سخت کر کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
برطانیہ کی یمن کے خلاف شرمناک حرکت
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے خلاف انسانی
فروری
الیکشن کمیشن نے حکومت کی درخواست مسترد کر دی
🗓️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
ستمبر
بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
طالبان پر تنقید کرنے والا یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان پر
جنوری
بینیٹ کی کمزور کابینہ کو نیا جھٹکا؛ عرب نمائندوں نے حمایت معطل کی
🗓️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کی فوج مسلسل جارحیت اور
اپریل
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پاروجیکٹ کا مزید 2 سال تک بند رہنے کا امکان
🗓️ 6 جون 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ
جون
واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن
🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
مغرب کے اقدامات کی وجہ سے ایٹمی خطرے کی سطح میں اضافہ
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ
اکتوبر