حماس کی غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کی اپیل

حماس

?️

سچ خبریں:حماس نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی کال دیتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے آج بروز منگل ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب، اسلامی دنیا اور عالمی برادری کے تمام باضمیر اور آزادی پسند انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دنیا کے مختلف شہروں اور دارالحکومتوں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کریں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض فاشسٹ حکومت کی جاری ظالمانہ جارحیت کے خلاف فوری عملی اقدام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی مجرم حکومت اور اس کے سربراہ بنیامین نیتن یاہو مسلسل اور جان بوجھ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ثالثوں کے سامنے کیے گئے وعدوں سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے زور دیا کہ آنے والے دن، خصوصاً ہر ہفتے جمعہ سے اتوار تک، غزہ میں نسل‌کشی کے خلاف عالمی احتجاجی تحریک کے طور پر منائے جائیں تاکہ دنیا کی اجتماعی آواز اسرائیلی جرائم کے خلاف بلند ہو۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

حماس نے مزید کہا کہ قابض حکومت پر ہر ممکن دباؤ ڈالا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنی وحشیانہ جارحیت کو فوری طور پر بند کرے، آتش‌بس کی پابندی کرے، غزہ کے تمام گذرگاہیں کھولے، امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائے اور تعمیرِ نو کا عمل شروع کرے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی افغانستان میں ایئر سٹرائیکس، 80 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکتیں کنفرم

?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی فورسز کی افغانستان میں خوارج کے ٹھکانوں

امریکہ اپنے قونصلر کو قازقستان چھوڑنے پر راضی

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  جیسا کہ قازقستان بدامنی کے چھٹے دن میں داخل ہو

بنگلہ دیش ایک اور سیاسی ہلچل کے دہانے پر: کیا محمد یونس استعفیٰ دیں گے؟

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: نوبل امن انعام یافتہ اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت

صیہونیوں کی ایک اور درندگی

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ

جنگ میں یوکرائنی فوج کی روزانہ کتنی ہلاکتیں ہوتی ہیں؟

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے مشرقی یوکرین اور جنوبی ڈونیٹسک اور لوہانسک

کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں

عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبے صلاح الدین میں قابض امریکی فوج کے رسد

سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے