جولانی کی نیویارک میں عالمی یہودی کانگریس کے صدر سے ملاقات

جولانی کی نیویارک میں عالمی یہودی کانگریس کے صدر سے ملاقات

?️

سچ خبریں:شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع (جولانی) نے نیویارک میں عالمی یہودی کانگریس کے صدر رونالد لاودر سے ملاقات کی، جس میں شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات، خطے کی سلامتی اور 1974 کے معاہدے کی پابندی پر بات ہوئی۔ 

خبری ذرائع کے مطابق شام کی عارضی حکومت کے صدر احمد الشرع (جولانی نے اقوامِ متحدہ کے 80ویں عام اجلاس کے موقع پر نیویارک میں عالمی یہودی کانگریس کے صدر سے ملاقات کی، جولانی نے شام کے مستقل مشن میں رونالڈ لاودر عالمی یہودی کانگریس کے صدر، سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور شام کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

شامی نیوز چینل الاخباریہ نے ملاقات کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا لیکن بتایا کہ یہ ملاقات اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی 80ویں عام اجلاس کے دوران ہوئی اور دونوں فریقین نے شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات پر بات چیت کی۔

رپورٹس کے مطابق، رونالڈ لاودر شامی نژاد ہیں اور 1990 کی دہائی میں شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں شریک رہے، وہ اسرائیل کی طرف سے شامی زمینوں کی توسیع کے خلاف موقف کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل اور شام کی عبوری حکومت کے درمیان سکیورٹی معاہدہ آخری مرحلے میں کیوں ناکام ہوا؟

جولانی نے دو اکتوبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل کے ساتھ گفتگو اور سفارتکاری پر زور دیا، جولانی نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جارحیت سے پیدا شدہ بحران پر قابو پانے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری پر اعتماد کرتے ہیں اور 1974 کے معاہدے کی مکمل پابندی کے لیے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

تیونس کے ساحل میں دردناک حادثہ، کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے

?️ 17 اپریل 2021تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا

شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف

فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے

?️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے

تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ

پورے فلسطین میں صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا:جہاد اسلامی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے

سرینگر کے اسکول میں حجاب پر پابندی ،مسلمانوں کی شناخت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے ، غلام گلزار

?️ 9 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

چین کے پاس اگلے 12 سال میں 1500 ایٹمی وار ہیڈز ہوں گے:نیٹو

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے

جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا:  چوہدری سرور

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے