?️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق انٹیلیجنس افسر نے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے مقابلے ایران کی وسیع فوجی طاقت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے سابق انٹیلیجنس افسر اور فوجی تجزیہ کار سکاٹ رائٹر نے اعتراف کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن ایران کے مقابلے میں ایک بیٹھی ہوئی بطخ کی مانند ہے جو اسے سمندر کی گہرائیوں میں بھیج سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی حکومت کی ایران کے سامنے بے بسی؛تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحری برتری کا دور ختم ہو چکا ہے اور بڑے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز جو ماضی میں ایک فخر تھے، جدید میزائل ٹیکنالوجی کے مقابلے میں اب تیرتے ہوئے تابوتوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
رائٹر نے کہا کہ امریکی بحریہ کو اس سے پہلے کہ وہ اتنی دوری تک پہنچے کہ حملہ کر سکے، ایک ذلت آمیز اور مہلک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم اپنے بحری جہازوں کو ساحل تک پہنچنے سے پہلے ہی کھو دیں گے۔ ایران لنکن بحری جہاز کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ معاملہ ایران کے میزائل چھتر کی کثافت اور ڈرون اسکواڈرن سے متعلق حکمت عملیوں کی وجہ سے ہے، وہ جدید ایجیس دفاعی نظام کو الجھن میں ڈال سکتے ہیں جو امریکی افواج کی حفاظت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: خطے میں بڑہتی ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے امریکا اور اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی
امریکہ کے اس سابق انٹیلیجنس افسر نے مزید کہا: ایران الجھانے والی حکمت عملیوں اور ڈرونز کی وجہ سے، روس زیرکان میزائلوں کی وجہ سے، چین DF-21D طیارہ شکن میزائلوں کی وجہ سے اور شمالی کوریا جدید زیر آب اور بیلسٹک ٹیکنالوجیز کی وجہ سے طاقتور ہیں۔


مشہور خبریں۔
12 روزہ جنگ میں اسرائیل کا طوفان الاقصی کے مقابلے میں 300 گنا زیادہ نقصان
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریجن اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ، جو
جون
مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ
اکتوبر
ٹکا؛ پاکستان میں ترکی کا نرم اثر و رسوخ کا آلہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جغرافیائی سیاست، جیو اکنامکس اور بین الاقوامی سیاست میں ترکی
مارچ
بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف ’کم شدت کی جنگ‘ لڑ رہا ہے، وزیرِ دفاع
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 12 فروری 2026روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت
فروری
قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے
مارچ
190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا سزا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور
جنوری
’دغا باز دل‘ کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی
?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی
اپریل