نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعہ پانچ ممالک کو غیر مستقل ممبر منتخب کرلیا گیا ہے جو سال 2022 سے 2023 تک سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر کے طور پر موجود رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2022 سے 2023 تک سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ممبروں کا انتخاب کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2022 سے 2023 تک سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ممبروں کا انتخاب کرلیا ہے جو ایک سال کے لیئے اس کونسل کے ممبر رہیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات، برازیل، البانیہ گھانا اور گبون نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشستیں حاصل کی ہیں۔
جنرل اسمبلی میں متحدہ عرب امارات کو کل 193 ووٹوں میں سے 179، برازیل کو 181 ووٹ، البانیہ کو 175 ووٹ، گھانا کو 185 ووٹ اور گبون کو 183 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پانچ مستقل ممبروں اور دس غیر مستقل ممبروں پر مشتمل ہے، جس میں ہر سال پانچ غیر مستقل ممبران تبدیل ہوتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ممبروں کی حیثیت سے امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے پاس ویٹو پاور ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو بائیڈن کا نیا حکم
اپریل
سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، مریم نواز
مارچ
افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری
اگست
برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی
جون
ایران، روس اور چین مل کر اتحاد بنا رہے ہیں: بھارتی آرمی چیف
اپریل
بنوں میں دہشتگردوں کی پولیس چیک پوسٹ پر قبضے کی کوشش ناکام، 2 اہلکار شہید
فروری
وزیر اعظم کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت
مئی
فلسطینی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوتا اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم
مئی