غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے: فن لینڈ

غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے: فن لینڈ

🗓️

سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونن نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی امداد فوری طور پر غزہ پہنچائی جائے اور شہریوں کی جبری بے دخلی روکی جائے۔

فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونن نے غزہ کی تشویشناک صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوارِ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ فن لینڈ نے اسرائیلی افواج کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کیہ ہم نوارِ غزہ میں جاری حالیہ سانحات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ فوراً بند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری انسانی امداد غزہ تک پہنچائی جائے کیونکہ اس علاقے میں عوام کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے،ہمیں وہ ہولناک مناظر ختم کرنے ہوں گے جو انسانی المیے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے، ترجمان وزارت خارجہ

ادھر فلسطینی طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سے اب تک قابض صہیونی افواج کی مختلف علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 92 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 60 شہادتیں صرف شہر غزہ میں ہوئیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: 9 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین

افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ

🗓️ 23 اپریل 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،فائرنگ سےحوالدار تیمور،نائیک

’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں،کوئی ابہام میں نہ رہے‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی درخواست پر عدالتی ریمارکس

🗓️ 23 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے

روس نے امریکی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے امریکا کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

🗓️ 16 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا کی جانب سے انتہاپسندی اور دوسرے

متحدہ عرب امارات کا ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے بجائے ایتوار کرنے کا اعلان

🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آج (منگل کو) ایک بیان

یوم قدس کے موقع پر شہید سید حسن نصر اللہ کی تاریخی تقریروں پر ایک نظر

🗓️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر، مناسب ہے کہ حالیہ

لاہور بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا

🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے