?️
سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں کئی فلسطینی خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو گئے، حملے مختلف علاقوں، بشمول خان یونس، جبالیا، بیت لاهیا اور النصیرات کیمپ پر کیے گئے۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی شهاب کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے گزشتہ شب اور آج صبح ایک بار پھر متعدد فلسطینی خاندانوں کو اپنی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہادتیں اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے رات گئے اور آج صبح فلسطین کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کیے۔ شمال مشرقی خان یونس کے علاقے القرارہ میں متعدد فلسطینی گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا،اسی طرح خان یونس کے مشرق میں واقع بنی سہیلہ میں بھی اسرائیلی توپ خانے نے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میزائل حملے میں خان یونس کے جنوب میں واقع البراق کے علاقے میں العاموری خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، شہداء میں معروف فلسطینی عالم دین حمادہ العامودی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ، جو گزشتہ دنوں سے صیہونی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے، کو بھی گزشتہ شب اور آج صبح کئی بار حملوں کا سامنا کرنا پڑا، صیہونی فوج نے جبالیا میں دکة خاندان کے گھر کو تباہ کیا، جس میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسی طرح شمالی غزہ کے بیت لاہیا علاقے پر بھی اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، جبکہ مشرقی خان یونس کے عبسان کبریٰ علاقے کو بھی اسرائیلی توپ خانے نے نشانہ بنایا،ادھر شہر غزہ کے آسمان پر اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی پرواز اور حملے بھی متعدد بار دیکھے گئے،مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کو بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جہاں مہاجرین کے ایک کیمپ پر حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
زیلنسکی یہودیوں کے لیے باعث رسوائی ہے: پیوٹن
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:کیف کی طرف سے نو نازی نظریے کو نظر انداز کرتے
جون
ایک وحشیانہ جارحیت
?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: اس رپورٹ میں شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل
اپریل
پی ڈی ایم کے رویے کو دیکھ کر قانونی قدم اٹھائیں گے
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
امریکی یہودیوں کو دھمکیاں
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نسلی
اگست
مغربی ایشیا کے دورے کے بارے میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا
جنوری
امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں:فواد چوہدری
?️ 3 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
سعودی عرب کی نظر میں مسئلہ فلسطین کا کیا حل ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل
ستمبر
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں تبدیلیاں، نیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی
مئی