یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کا مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی کا فیصلہ، ترکی نے اہم بیان جاری کردیا

یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کا مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی کا فیصلہ، ترکی نے اہم بیان جاری کردیا

?️

انقرہ (سچ خبریں) یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ترکی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے یورپی عدالت انصاف کے ایک فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں کمپنیوں کو ملازمین کو اسکارف پہننے سے روکنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے یورپی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس کے تحت یورپی کمپنیوں کو حجاب پر پابندی کے قوانین منظور کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، ترک وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور نفرت کے بیچ یورپی عدالت عظمی کا فیصلہ جو یورپ میں عروج پر ہے اور اس نے براعظم کو یرغمال بنا لیا ہے، مذہبی آزادی کو نظرانداز کیا ہے اور اس فیصلے سے امتیازی سلوک کو قانونی جواز فراہم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں ملازمت کرنے والی مسلمان خواتین کی جانب سے دائر کیے گئے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے جمعرات کو یورپی یونین کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ اصولی طور پر آجر اپنے ملازمین کو کام کی جگہ پر ہیڈ سکارف پہننے سے روک سکتے ہیں۔

یورپی عدالت انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’کسی آجر کا صارفین کے لیے اپنی غیر جانبدار شبیہہ پیش کرنے کے غرض یا معاشرتی تنازعات سے بچنے کے لیے ہیڈ سکارف جیسی مذہبی علامات پر پابندی لگانے کا اقدام جائز قرار دیا جاسکتا ہے۔‘

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ آجر کو اس بات کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی کسی پالیسی کے ذریعے مختلف عقائد اور مذاہب کے درمیان امتیازی سلوک روا نہ رکھے۔

کام کرنے والی جگہ پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد ہونے کے بعد کیمسٹ پر بطور کیشیئر کام کرنے والی ایک خاتون اور ایک نرس نے جرمن عدالتوں میں اس پابندی کو چیلنج کیا تھا، دونوں کو ہی سکارف پہننے کی بنا پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے:  وزیراعظم

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ

ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: سماجی پلیٹ فارم ایکس (جس کا پرانا نام ٹوئٹر تھا)

استقامتی ردعمل میں حماس کی شرکت سے صہیونی میڈیا خوفزدہ

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کی طرف مسلسل راکٹ داغے

2015 میں مسجد الحرام میں کرین حادثہ، مکہ کی کرمنل کورٹ نے بن لادن گروپ سمیت متعدد افراد کو بری کردیا

?️ 5 اگست 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں)  2015 میں مسجد الحرام میں کرین حادثہ پیش

پاک ویک کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی

?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک ویک کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 91

امریکی سینیٹر کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے امریکی سنیٹر

نیوز ویک کے نقطہ نظر سے ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کی اہمیت

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:اس اشاعت نے آج ایران کے صدر کے دورہ چین کے

اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا: سابق صیہونی وزیر جنگ

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اور سابق عہدیداروں نے ایک کے بعد دیگرے ایسے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے