?️
برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے یوکرین کی سرحدوں پر روسی افواج کی تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کسی بھی چنگاری کو ہوا دے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر ڈیڑھ لاکھ روسی فوجی پہلے ہی تعینات کردیے گئے ہیں اور معمولی سی چنگاری کسی بڑی محاذ آرائی کو جنم دے سکتی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی حالت تشویشناک ہے اور یہ 27 رکنی گروپ کریملن کو ان کی صحت اور حفاظت کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا۔
تشویشناک پیشرفت کے باوجود جوزف بوریل نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بعد کہا کہ وقتی طور پر روس پر مزید پابندیوں کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت زیادہ خطرناک معاملہ روسی فوجیوں کی موجودگی ہے جن میں فوجی فیلڈ ہسپتال اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ یہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوج کی اب تک کی سب سے بڑی تعیناتی ہے، جوزف بوریل نے مزید کہا کہ جب آپ بہت ساری فوج تعینات کرتے ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے۔
انہوں کہا کہ چنگاری یہاں یا وہاں سے اپنا کام کرسکتی ہے، وہ یہ بتانے سے گریزاں رہے کہ انہیں ڈیڑھ لاکھ روسی فوجیوں کے اعداد و شمار کہاں سے ملے، تاہم روسی فوجیوں کی تعداد سے متعلق یوکرین کے وزیر دفاع کے آندری ترن کی فراہم کردہ معلومات سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں یوکرینی افواج اور روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے مابین 7 برس کی لڑائی میں 14 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، روس کی جانب سے 2014 میں یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا کے الحاق کے بعد سے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، یورپی یونین نے الحاق کی مخالفت کی ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
ستمبر
جاوید شیخ کا اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر رد عمل
?️ 25 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارت
ستمبر
بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا
?️ 19 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے
اپریل
ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس، عمران خان نے فیصلے کیخلاف انٹراکوٹ اپیل دائر کردی
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس میں بانی پی
جولائی
اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
?️ 30 اکتوبر 2025 اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
اکتوبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
اپریل
ہیک ہونے والے امریکی سفیر کے ای میل میں کیا تھا؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات
جولائی
فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 2 صہیونی ہلاک
?️ 11 مئی 2021سچ خبریںنیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شہروں پر فلسطینی
مئی