صیہونی وزیر کی عرب و یورپی ممالک سے ایران جنگ میں مالی مدد کی درخواست پر امارتی عہدیدار کا ردعمل

صیہونی وزیر کی عرب و یورپی ممالک سے ایران جنگ میں مالی مدد کی درخواست پر امارتی عہدیدار کا ردعمل

?️

سچ خبریں:اماراتی مشیر انور قرقاش نے اسرائیلی وزیر خزانہ کی عرب و یورپی ممالک سے ایران کے خلاف جنگ میں مالی تعاون کی اپیل کو اخلاقی انحطاط قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔ 

متحدہ عرب امارات کے مشیرِ اعلیٰ انور قرقاش نے اسرائیلی وزیر خزانہ کی جانب سے عرب اور یورپی ممالک سے ایران کے خلاف جنگ میں مالی امداد کی درخواست کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے وقیح اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔
انور قرقاش نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اسرائیل کے وزیر خزانہ کی بے شرمی یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں عرب اور یورپی ممالک سے مالی امداد کی مانگ کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیج کے عرب ممالک اسرائیلی حملے کی مذمت کر چکے ہیں اور وہ ایک سیاسی حل کے خواہاں ہیں تاکہ خطے کا استحکام برقرار رہے۔ اس قسم کی مطالبات ایک انتہا پسند فرد کی اخلاقی گراوٹ کی عکاسی کرتے ہیں، جو خطے میں کشیدگی کے نتائج سے بے خبر ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کے وزیر خزانہ نے بیان دیا تھا کہ ایران سے جنگ بہت مہنگی ہے اور خلیجی عرب ممالک کو یورپ کے ساتھ مل کر اس جنگ میں مالی معاونت کرنی چاہیے،اس بیان پر عرب دنیا میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے اور اسے نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ خطے میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ مفت میں سمجھوتہ 

?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے تجزیہ کار اور ماہر اور

بن سلمان کو سزا نہ دینا امریکہ کے لیے خطرہ ہے:امریکی پارلیمنٹ ممبر

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ممبر نے بتایا کہ جمال خاشقجی

یہ خون ابلتا ہی جا رہا ہے

?️ 29 دسمبر 2022عراق میں فتح کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس

شہدا کے خاندان کی قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔ محسن نقوی

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عید الاضحیٰ سے چند دن قبل ہی پاکستان میں

امریکہ میں زبردست احتجاج؛ جنوب میں ایک چنگاری، پورے ملک میں آگ

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف تازہ

عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا

?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ

23 مارچ یوم پاکستان، یوم تجدید اور یوم قرارداد پاکستان

?️ 23 مارچ 2021(سچ خبریں) 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں قراردادِ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے