سچ خبریں:بھارت میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت اور شدید گرمی کی لہر کے باعث کم از کم 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث کم از کم 33 افراد جن میں انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر موجود عہدیداران بھی شامل ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی حکام نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر ممکنہ طور پر جاری رہے گی،اس ملک میں ایک انتہائی گرم اور ناقابل برداشت گرمی کا موسم چل رہا ہے، اس ہفتے دہلی کے کچھ مقامات پر درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں عوامی مراکز میں بم کی دھمکیوں کے بار بار پیغامات
اگرچہ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شمال مغربی اور وسطی بھارت میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی، لیکن اس ملک کے مشرقی حصے میں ممکنہ طور پر اگلے کچھ دنوں تک گرمی کی لہر جاری رہے گی۔
حکام کے مطابق ریاست بہار میں 14 افراد، جن میں 10 انتخابات کے عمل میں شامل عہدیدار بھی شامل ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں، یہ افراد ملک میں جاری ساتویں مرحلے کے عام انتخابات کے انتظامات میں مصروف تھے۔
بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں بھی انتخابات کے عملے کے کم از کم 9 اراکین، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، گرمی کی شدت کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
پورے ایشیا میں اربوں لوگ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت میں اضافہ انسان کے ہاتھوں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھا ہے۔
مزید پڑھیں:مُردہ سیاستدانوں کی اے آئی ویڈیوز، بھارت میں انتخابی مہم کے دوران ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال
بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بحران جتنا شدید ہے وہ فوجی آمریت کو راغب کرنے کیلئے کافی ہے، شاہد خاقان عباسی
اپریل
بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ
اگست
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
دسمبر
غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
فروری
ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکی جائیں: سندھ وزیر اعلیٰ
جون
بن سلمان کے بھائی کے دورہ امریکہ کا راز کیا ہے؟
مئی
عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت
مئی
برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت
اگست