مصری عوام ایران کے حامی بن چکے ہیں؛صہیونی تجزیہ کار کا انکشاف 

مصری عوام ایران کے حامی بن چکے ہیں؛صہیونی تجزیہ کار کا انکشاف 

?️

سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار تزوی یحزکیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر اسرائیل کے خلاف سرد جنگ کے راستے پر گامزن ہے اور مصری عوام حالیہ ایران-اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کر رہے تھے،انہوں نے مصر کو اسرائیل کا اگلا بڑا خطرہ قرار دیا۔

روسی عربی نیوز چینل  روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک ممتاز صہیونی تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے دوران مصر نے اپنی پوزیشن کو سخت کر لیا ہے اور اب وہ سرد امن کو سرد جنگ میں بدلنے کی راہ پر ہے،رپورٹ کے مطابق، صہیونی تجزیہ نگار تزوی یحزکیلی، جو عرب دنیا کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایران کے بعد اب اسرائیل کو سب سے زیادہ مصر پر توجہ دینی چاہیے۔ قاہرہ دن بہ دن تل ابیب کے خلاف زیادہ جری اور خوداعتماد ہو رہا ہے۔
یحزکیلی نے اس بات پر زور دیا کہ مصری عوام کبھی بھی اسرائیل کو دل سے قبول نہیں کر سکے۔ حتیٰ کہ وہ سنی مسلمان جو ماضی میں اہل تشیع کے خلاف تھے، حالیہ ایران-اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کرتے دکھائی دیے،انہوں نے کہا کہ مصر کی اسرائیل مخالف سوچ میں واضح شدت آئی ہے، اور اس تبدیلی کو صرف عوامی سطح پر ہی نہیں بلکہ حکومتی بیانیے میں بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیل کی اگلی جنگ مصر کے ساتھ ہو سکتی ہے، تو ان کا جواب حیران کن تھا کہ جی ہاں، ہونا بھی یہی چاہیے!یحزکیلی کے اس بیان نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا مصر، جو طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ رسمی سفارتی تعلقات رکھتا ہے، اب ایک اسٹریٹیجک حریف میں تبدیل ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے

یمنی تنازعہ کے سلسلہ میں ایران کا بیان

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نےیمن کے خلاف سعودی عرب اور اس

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور کی انجام دہی سے روکنے کا حکم معطل

?️ 29 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس

یوروگوئے کو غزہ میں انسانی بحران کی سنگینی پر شدید تشویش

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:یوروگوئے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ میں

بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس خزانے میں آئے گا، وزیرِاعظم

?️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ

صہیونی فوج کا الخیل شہر پر حملہ

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخیل میں فلسطینیوں

مشرقی خان یونس پر صیہونی بمباری/غزہ کے 3 ہسپتالوں کی خطرناک صورتحال

?️ 17 نومبر 2023 سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے صہیونی فوج کے حملوں کے

ایران کے ساتھ جنگ اور نیتن یاہو کی مقبولیت کا تضاد

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے