افغانستان میں بسوں پر بم حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں بسوں پر بم حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں آئے دن خونی کھیل جاری ہے جس کے نتیجے میں ہر دن درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل منی بسوں پر حملہ کیا گیا اور دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ کابل میں کیا گیا جو منی بسوں پر ہونے والے حملوں کا سلسلے کا تازہ حملہ ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے کے اوائل میں دو بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں امریکی فوج کے انخلا کے دوران مزید کشیدگی بڑھے گی۔

پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا کابل کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا جہاں آزادی کی اکثریت ہزارہ برادری کی ہے، جو اکثر دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں 4 افراد مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ چند گھنٹوں بعد چند کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری بس نشانہ بنی جو ہزارہ برادری کی آبادی کے قریبی علاقہ ہے، تاہم کسی گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ نے کابل میں بسوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جہاں 10 افراد مارے گئے تھے۔

افغانستان کے مختلف صوبوں میں فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور کابل میں بھی حملے جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں اضافہ امریکی فوج کی واپسی کے اعلان کے بعد ہوا ہے جس کے تحت باقی رہ جانے والے 2 ہزار 500 فوجی واپس چلے جائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ 11 ستمبر کو نائن الیون واقعے کے 20 برس مکمل ہونے سے قبل فوج کا مکمل انخلا ہوگا، ماہرین کو خدشہ ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی برقرار رہے گی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ داعش کا خطرہ افغانستان اور پورے خطے کے لیے موجود ہے اور افغانستان میں اس کے 2 ہزار جنگجو موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی

🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 7.17 روپے مزید مہنگا ہو کر 262 روپے پر پہنچ گیا

🗓️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر

افغانستان میں اسلام میں خواتین کا کردار کے موضوع پرایک اجلاس منعقد

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے مزید تفصیلات

بلاول اور مریم کو استعفی دے دینا چاہیے

🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

صہیونیوں کی غزہ کے شہریوں کو انڈونیشیا منتقل کرنے کی سازش

🗓️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے

شہیدجلیل اندرابی کے لواحقین 28سال بعد بھی انصاف سے محروم

🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل

غزہ سے لبنان تک صیہونیوں کی غلط فہمی

🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی غلط فہمی کو دورکرتے ہوئے

آسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

🗓️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے