?️
ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلادیش میں جہاز اور کشتی کے مابین خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے ابھی تک 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے شیتا لکھیا میں مال بردار جہاز نے ایک چھوٹی کشتی کو پیچھے سے ٹکر مار ی، جس میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے ابھی تک 27 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور اس دوران 27 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
بنگلادیش کے واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدے دار مبارک حسین نے بتایا کہ واقعہ ڈھاکاکے پاس ہی دریائے شیتا لکھیا میں پیش آیا، ڈوبنے والی کشتی ناریان گنج سے پڑوسی ضلع منشی گنج جارہی تھی، حادثے کے بعد سمندر میں طوفان کے آثار نمودار ہوگئے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
امدادی ٹیموں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ غوطہ خور لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پیر کے روز سے ملکی سطح پر ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
خبر سامنے آتے ہی صنعتی شہر میں کام کرنے والے لوگ بڑی تعداد میں اپنے گھرں کی طرف نکل پڑے، یہی وجہ تھی کہ حادثے کاشکار ہونے والی چھوٹی سی کشتی پر بھی گنجایش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی حکام نے 7روز ہ لاک ڈاؤن کے دوران طیاروں کی آمد و رفت سمیت دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یواے ای کا یمنی جزیرے سقطری پر دوسرا فوجی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
سعودی عرب کی نظر میں ایران کے ایٹمی پروگرام کا واحد حل
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام
?️ 22 جولائی 2025ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام امریکی جریدے نیوزویک نے
جولائی
واٹس ایپ نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 24 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مد نظر
ستمبر
وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں: ایلون مسک
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں آفس آف گورنمنٹ پروڈکٹیویٹی (DOGE) کے
فروری
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے
اکتوبر
امریکی موٹرسوار گروہ "انفائیڈلز” غزہ کی امدادی مراکز میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 14 ستمبر 2025غزہ کی پٹی اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔ طویل
ستمبر